تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

سنگا ریڈی فیکٹری سانحہ: چھ ماہ بعد سگاچی کمپنی کے سربراہ گرفتار

تلنگانہ کے ضلع سنگا ریڈی میں واقع سگاچی انڈسٹریز کی فیکٹری میں ہونے والے ہولناک دھماکے اور آگ کے واقعے کے چھ ماہ بعد کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو افسر امیت راج سنہا کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس اندوہناک حادثے میں ۴۵۴ مزدور جاں بحق جبکہ ۳۳ افراد زخمی ہوئے تھے، جس نے پورے علاقے کو غم میں ڈبو دیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق امیت راج سنہا کو اس مقدمے میں ملزم نمبر دو کے طور پر نامزد کیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں مجسٹریٹ نے انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ کمپنی کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ کو دی گئی اطلاع میں بتایا گیا کہ گرفتاری جاری تحقیقات کے سلسلے میں عمل میں آئی ہے۔

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ روزمرہ سرگرمیاں متاثر نہیں ہوں گی اور عارضی طور پر ڈپٹی گروپ چیف ایگزیکٹو افسر لیجا اسٹیفن چاکو انتظامی امور سنبھالیں گے۔

یہ افسوسناک واقعہ تیس جون کو پیش آیا تھا، جب پاشامی لرام صنعتی علاقے میں واقع فیکٹری میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ فیکٹری میں مائیکرو کرسٹلائن سیلولوز پاؤڈر تیار کیا جاتا تھا، جو ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔ حادثے کے بعد پولیس نے کمپنی انتظامیہ کے خلاف قابلِ دست اندازی جرم کے تحت مقدمہ درج کیا۔

تلنگانہ ہائی کورٹ نے بھی تحقیقات میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا اور ذمہ داری طے کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ریاستی حکومت نے عدالت کو بتایا کہ کمپنی نے ہر جاں بحق مزدور کے خاندان کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دینے کا وعدہ کیا ہے، تاہم ادائیگی کی مدت تاحال واضح نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button