علاقائی خبریںقومی

وزیر اعظم نریندر مودی: سردار پٹیل کا اسٹیچو آف یونٹی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اسٹیچو آف یونٹی صرف سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراجِ عقیدت نہیں بلکہ قوم کی اجتماعی طاقت کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مجسمہ ایک عوامی تحریک کے نتیجے میں تعمیر ہوا، جس نے پورے بھارت کے لوگوں کو، خاص طور پر دیہی علاقوں کو، ایک جذبے میں جوڑ دیا۔

مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ

“اسٹیچو آف یونٹی ایک عوامی جذبے کی علامت ہے، جس میں پورے ملک کے لوگوں نے حصہ لیا۔ ہر بھارتی کو کیواڈیا آ کر اس کی شان دیکھنی چاہیے۔”

یاد رہے کہ یہ خیال پہلی بار اکتوبر 2010 میں سامنے آیا تھا، جب نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ ان کا مقصد صرف ایک بڑا مجسمہ بنانا نہیں تھا، بلکہ بھارت کی یکجہتی اور سردار پٹیل کے اتحاد کے خواب کو امر کرنا تھا۔

انہوں نے کہا تھا:

یہ مجسمہ ان لوگوں کو یاد دلائے گا جو بھارت کی بقا پر شک کرتے ہیں کہ یہ ملک ہمیشہ قائم رہے گا۔

وزیر اعظم نے سردار پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں قوم سے اپیل کی کہ وہ ’وِکست بھارت‘ (ترقی یافتہ بھارت) کے خواب کو پورا کرنے کے لیے متحد ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ 2014 کے بعد سے نکسل اور ماؤ وادی دہشت گردی میں بڑی کمی آئی ہے۔ پہلے تقریباً 100 اضلاع متاثر تھے، اب صرف 11 اضلاع میں سرگرمیاں باقی ہیں۔

مودی نے کہا کہ سردار پٹیل نے آزادی کے بعد 550 ریاستوں کو متحد کر کے ’’ایک بھارت، شریشٹھ بھارت‘‘ کا خواب پورا کیا یہی اتحاد آج بھی بھارت کی طاقت ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button