بین الاقوامیعرب دنیا

ٹرمپ کی اپیل: ’’روس اور یوکرین فوراً جنگ روکیں زیلینسکی سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد روس اور یوکرین دونوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ’’فوراً جنگ بند کریں‘‘۔

ٹرمپ نے کہا کہ ’’جنگ بندی کی جائے، دونوں فریق اپنے محاذ پر رک جائیں، اپنے گھروں کو واپس جائیں، مزید خون خرابہ نہ ہو۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ یہ بات انہوں نے صدر زیلینسکی اور صدر پیوٹن دونوں سے کہی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’’دونوں ممالک کو اب امن کی طرف بڑھنا چاہیے، بہت جانیں جا چکیں، اب وقت ہے کہ جنگ ختم ہو۔‘‘

زیلینسکی نے ملاقات کے بعد کہا کہ گفتگو دو گھنٹے تک جاری رہی جس میں ’’جنگ بندی، طویل فاصلے کی صلاحیت، فضائی دفاع اور سفارتی امکانات‘‘ پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ’’روس کو اپنی جارحیت ختم کرنی ہوگی، ہم امریکا کے دباؤ پر بھروسہ کرتے ہیں۔‘‘

ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا کہ ’’وقت آ گیا ہے کہ دونوں ممالک ایک معاہدہ کریں، مزید خون، موت اور پیسہ ضائع نہ ہو۔‘‘ تاہم انہوں نے یوکرین کو ٹاماہاک میزائل دینے کے معاملے پر محتاط رویہ اختیار کیا اور کہا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ یوکرین کو ان کی ضرورت ہی نہ پڑے۔‘‘

زیلینسکی امید کر رہے تھے کہ امریکا سے میزائل منظوری مل جائے گی، مگر وہ واشنگٹن سے خالی ہاتھ لوٹے۔

انہوں نے ٹرمپ کو غزہ میں امن معاہدے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ ’’صدر ٹرمپ یوکرین میں بھی امن لا سکیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button