تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

باریک چاول کی ملک گیر تقسیم ریونت ریڈی کا مرکز سے اہم مطالبہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی سے ملاقات کے دوران اہم مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح تلنگانہ میں مستحقین کو باریک چاول فراہم کیا جا رہا ہے، اسی طرز پر پورے ملک میں راشن کارڈس کے ذریعے غریبوں کیلئے باریک چاول کی تقسیم کا جائزہ لیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تلنگانہ واحد ریاست ہے جو راشن کارڈ رکھنے والوں کو اعلیٰ معیار کا باریک چاول فراہم کر رہی ہے، کیونکہ عوام کو وہی غذائی اشیاء ملنی چاہئیں جو وہ روزمرہ استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے اس اسکیم کو فلاحی اقدامات کا حقیقی مقصد پورا کرنے کیلئے ضروری قرار دیا۔

ریونت ریڈی کی اس تجویز پر مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے مثبت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مرکز تفصیلی مطالعہ کے بعد ملک گیر سطح پر باریک چاول کی تقسیم کے امکان پر غور کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم تجویز ہے جس پر سنجیدگی سے غور کیا جانا چاہئے۔

واضح رہے کہ یکم اپریل 2024 سے تلنگانہ میں باریک چاول کی تقسیم کا آغاز کیا گیا ہے، جس کے تحت ہر مستحق فرد کو 6 کلو اعلیٰ معیار کا سَنّا چاول فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد غریب اور پسماندہ طبقات کو بہتر غذائیت فراہم کرنا ہے، اس لئے موٹے چاول کی جگہ بہترین معیار کا باریک چاول دیا جا رہا ہے۔

ملاقات ہوٹل تاج کرشنا میں ہوئی، جس میں وزیر اُتم کمار ریڈی، چیف سکریٹری کے راما کرشنا راؤ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری شیشادری، سیول سپلائز کے پرنسپل سکریٹری اسٹیفن رویندر سمیت کئی سینئر عہدیدار شریک تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button