تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

تلنگانہ میں طوفان مونتھا سے متاثرہ کسانوں کے لیے بڑی راحت ریونت ریڈی


تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے طوفان "مونتھا” سے متاثرہ کسانوں کے لیے بڑی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فصلوں کو نقصان پہنچنے والے کسانوں کو فی ایکڑ 10 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے وارنگل اور حسن آباد کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا، اس کے بعد انہوں نے اعلان کیا کہ سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو 5 لاکھ روپے ایکس گریشیا دیا جائے گا۔

مزید برآں، جن گھروں میں پانی داخل ہوا ہے، ان خاندانوں کو 15 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اندراما ہاؤسنگ اسکیم کے تحت شدید متاثرہ خاندانوں کو نئے گھر فراہم کیے جائیں گے، اور جن کسانوں کے مویشی یا کھڑی فصلیں ضائع ہوئیں انہیں بھی خصوصی امداد دی جائے گی۔

محکمہ زراعت کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، طوفان مونتھا سے 4.47 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔
وزیراعلیٰ نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ نقصانات کی مکمل رپورٹ جلد از جلد حکومت کو پیش کریں تاکہ متاثرین کو فوری مدد پہنچائی جا سکے۔

انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ نالوں پر قبضے ختم کرنے کی مہم شروع کی جائے تاکہ آئندہ ایسی تباہی سے بچا جا سکے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ محکموں میں بہتر ہم آہنگی ضروری ہے تاکہ سیلابی صورتحال کا مؤثر حل نکالا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button