تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

ریونت ریڈی کا بڑا اعلان ایک کروڑ خواتین کیلئے اندیرمّا ساڑیاں تقسیم کا آغاز

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی نے بدھ کے روز ایک کروڑ خواتین میں ایک کروڑ اندیرمّا ساڑیوں کی تقسیم کا تاریخی پروگرام شروع کیا۔ سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی یومِ پیدائش کے موقع پر شروع کیے گئے اس منصوبے کو حکومت نے خواتین بااختیاری کی مضبوط کوشش قرار دیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ عوامی حکومت ہے، جو خواتین کو عملی سہارا دینے کیلئے حقیقی اقدامات کر رہی ہے۔ ساڑیوں کی تقسیم دو مرحلوں میں مکمل کی جائے گی۔
پہلے مرحلے میں دیہاتوں کی تمام مستحق خواتین کو 9 دسمبر تک ساڑیاں دی جائیں گی، جبکہ دوسرے مرحلے میں یکم مارچ سے 8 مارچ تک شہری خواتین کو ساڑیاں دی جائیں گی، جس میں تقریباً 65 لاکھ ساڑیاں شامل ہیں۔

ریونت ریڈی نے اپنی کابینہ کی خواتین وزراء اور خواتین ایم ایل ایز سے اپیل کی کہ وہ اندیرمّا ساڑیاں پہن کر خواتین کی شناخت اور خود اعتمادی کا پیغام دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر خاتون رکنِ اسمبلی اس اسکیم کی برینڈ ایمبیسیڈر بنے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ حکومت نے خواتین خود امدادی گروپس کیلئے کئی اہم اقدامات شروع کیے ہیں، جن میں پیٹرول پمپ چلانے کی اجازت، ٹی جی ایس آر ٹی سی کو 1000 بسوں کی لیز اور اندیرمّا ہاؤسز کا خواتین کے نام الاٹ کرنا شامل ہے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ ایک کروڑ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنا کر انہیں باوقار مقام دلایا جائے۔

آخر میں ریونت ریڈی نے اندرا گاندھی کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بینکوں کی قومیانے، زرعی اصلاحات اور غریبوں کیلئے گھروں کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button