تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

میسی کا نمائشی میچ ڈپٹی سی ایم نے انتظامات کا جائزہ لیا

تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر ملّو بھٹی وکرمارکا اور وزیر ڈی۔ سرِیدھر بابو نے لایونل میسی کے نمائشی فٹبال میچ کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ یہ میچ ۱۳ دسمبر کو ہوگا، جس میں میسی کی ٹیم اور وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں بنائی گئی مقامی ٹیم حصہ لے گی۔

اجلاس کے دوران اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین شیوسینا ریڈی، راچہ کنڈہ پولیس کمشنر سدھیر بابو اور دیگر اعلیٰ حکّام نے سیکیورٹی، ٹریفک، اسٹیڈیم انتظامات اور تماشائیوں کی سہولتوں پر بریفنگ دی۔

ڈپٹی سی ایم نے بتایا کہ میچ میں ہزاروں شائقین کی آمد متوقع ہے، اس لیے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ وقت سے پہلے پہنچ کر اپنی نشستیں سنبھال لیں تاکہ سہولت اور سیکیورٹی برقرار رہے۔

حکام کے مطابق میسی، وزیراعلیٰ اور دیگر مہمانوں کی آمد و رفت کے لیے خصوصی راستے مقرر کیے گئے ہیں۔ دونوں پولیس کمشنریٹس انتظامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یہ میچ "تلنگانہ رائزنگ” تقاریب کا حصہ ہے، اور بتایا گیا کہ میسی نے خود اس تقریب میں دلچسپی ظاہر کی۔ اس دوران ہونے والے "تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمِٹ” میں ۴۲ ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔

وزیر سرِیدھر بابو نے کہا کہ میسی صرف ایک میچ کے لیے نہیں بلکہ ایک سماجی مقصد کے تحت یہاں آرہے ہیں۔ حکومت اس موقع پر میسی کو تلنگانہ رائزنگ کا عالمی سفیر بنانے کی تجویز بھی رکھ سکتی ہے۔

میچ "GOAT Tour 2025” کا حصہ ہے، جس میں مقابلہ "Revanth Reddy 9 vs Lionel Messi 10” کے درمیان ہوگا۔ وزیراعلیٰ جرسی نمبر 9 جبکہ میسی اپنا روایتی نمبر 10 پہنیں گے۔ سرکاری اسکولوں کے منتخب کھلاڑی بھی RR9 ٹیم میں شامل کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button