تلنگانہحیدرآبادصحتعلاقائی خبریںقومی

تلنگانہ حکومت کا انتباہ: ’’کولڈرف‘‘ کھانسی کا شربت مضر قرار، بچوں کو نہ دیا جائے

تلنگانہ حکومت نے ’’کولڈرف‘‘ کھانسی کے شربت کے بارے میں عوام کو خبردار کیا ہے، کیونکہ اس میں زہریلا کیمیکل پایا گیا ہے۔ حکومت نے تمام ضلعی میڈیکل و ہیلتھ افسران (DM&HO) کو ہدایت دی ہے کہ عوام میں اس بارے میں آگاہی مہم چلائی جائے۔

محکمہ صحت کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ بیچ نمبر SR-13 کا کولڈرف شربت Diethylene Glycol (DEG) نامی زہریلے مادے سے آلودہ پایا گیا ہے۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ اگر کسی کے پاس یہ شربت موجود ہو تو وہ فوراً ڈریگ کنٹرول اتھارٹی کے ٹول فری نمبر پر اطلاع دیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ دو سال سے کم عمر بچوں کو کھانسی یا زکام کی دوائیں بالکل نہ دی جائیں۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کے لیے بھی یہ دوائیں عام طور پر سفارش نہیں کی جاتیں۔

مرکزی وزارتِ صحت کی ہدایت کے مطابق، بچوں میں زیادہ تر کھانسی اور زکام خود ہی ٹھیک ہو جاتے ہیں، اس کے لیے ادویات کی ضرورت نہیں ہوتی۔

ادھر مدھیہ پردیش میں نو بچوں کی موت کے بعد کولڈرف شربت کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button