تعلیمتلنگانہعلاقائی خبریںقومی
تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کا پُرامن آغاز، لاکھوں طلبہ شریک
تلنگانہ بھر میں انٹرمیڈیٹ عوامی امتحانات کا آغاز بدھ کے روز پُرامن اور منظم انداز میں ہوا۔ ریاست کے 1,495 امتحانی مراکز پر امتحانات کا انعقاد کیا گیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 4,89,126 فرسٹ ایئر طلبہ نے صبح 9 بجے شروع ہونے والے دوسری زبان پرچہ اول میں شرکت کی۔ جبکہ 5,07,949 سیکنڈ ایئر طلبہ جمعرات کو دوسری زبان پرچہ دوم دیں گے۔
امتحانی مراکز میں طلبہ کو داخلے کے لیے گزشتہ سال کی طرح پانچ منٹ کی رعایتی مہلت بھی دی گئی۔ تعلیمی بورڈ کے مطابق سوالیہ پرچہ کے مختلف سیٹ میں سے سیٹ بی کا انتخاب کر کے طلبہ میں تقسیم کیا گیا۔
امتحانات کے پُرامن انعقاد کے لیے 28,500 نگران عملہ، 1,495 چیف سپرنٹنڈنٹس، متعلقہ افسران کے ساتھ 75 فلائنگ اسکواڈ اور 200 سٹنگ اسکواڈ تعینات کیے گئے ہیں۔



