تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی
تلنگانہ میں مقامی انتخابات دسمبر میں حکومت کا بڑا فیصلہ
تلنگانہ میں مقامی اداروں کے انتخابات دسمبر میں کرائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ فیصلہ پیر، 17 نومبر کو منعقدہ کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔
کابینہ نے اعلان کیا کہ پراجا پالنہ ہفتہ یکم دسمبر سے 9 دسمبر تک ہوگا، جس کے فوراً بعد مقامی انتخابات کرائے جائیں گے۔ مقامی ذرائع کے مطابق انتخابات مرحلہ وار ہوں گے—پہلے سرپنچ انتخابات ہوں گے، اس کے بعد ایم پی ٹی سی اور زیڈ پی ٹی سی کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
تلنگانہ میں یہ انتخابات تاخیر کا شکار تھے، کیونکہ ہائی کورٹ نے 9 اکتوبر کو حکومت کی جانب سے پسماندہ طبقات کے لیے 42 فیصد ریزرویشن کے فیصلے پر عبوری حکمِ امتناعی جاری کیا تھا۔ اس فیصلے کے بعد جاری تمام انتخابی نوٹیفکیشن منسوخ کر دیے گئے تھے۔
اب حکومت کی جانب سے نئے شیڈول کا انتظار ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے بھی انتظامات تیز کر دیے ہیں۔


