تلنگانہٹیکنالوجیحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ دو دن میں ریکارڈ 5.75 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری

تلنگانہ میں جاری تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ نے صرف دو دن میں ملکی اور عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرلی۔ ریاستی حکومت کے مطابق اب تک کل ۵.۷۵ لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاچکے ہیں۔ پہلے دن ۲.۴۳ لاکھ کروڑ اور دوسرے دن ۳.۲۴ لاکھ کروڑ کے ایم او یوز پر دستخط ہوئے، جس سے مجموعی طور پر ۱.۴۰ لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

فوڈ پروسیسنگ اور ایگری ٹیک

  • رِلاینس کنزیومر پراڈکٹس تلنگانہ میں ۱,۵۰۰ کروڑ کی بڑی فیکٹری لگائے گی، جو ۱۰۰۰ روزگار دے گی۔
  • گودریج انڈسٹریز دودھ کی پیداوار کو بڑھا کر ۵ لاکھ لیٹر یومیہ تک لے جائے گی، سرمایہ کاری ۱۵۰ کروڑ۔
  • فرٹس انڈیا کی جانب سے ۲,۰۰۰ کروڑ کی جدید فوڈ و زراعت لیب اور شوگر مینوفیکچرنگ یونٹ قائم ہوگا۔
  • ونٹیج کافی بھی ۱,۱۰۰ کروڑ کی نئی فیکٹری قائم کرے گی۔

ڈیٹا سینٹرز اور ٹیکنالوجی

  • جے سی کے انفرا کے ۹,۰۰۰ کروڑ کے ڈیٹا سینٹر
  • انفراکی ڈی سی پارکس کے ۷۰,۰۰۰ کروڑ
  • اے جی پی گروپ کے ۶,۷۵۰ کروڑ
  • مختلف ڈیٹا سینٹر منصوبوں سے ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

فارما، بایو ٹیک اور لائف سائنسز

  • ہیرو گروپ: ۱,۸۰۰ کروڑ سرمایہ کاری، ۹۰۰۰ روزگار
  • بھارت بایوٹیک: ۱,۰۰۰ کروڑ
  • آرُوبندو فارما: ۲,۰۰۰ کروڑ
  • گریکس، بایولوجیکل ای، بایو واریئم سمیت دیگر ادارے بھی بڑے منصوبے لائیں گے۔

الیکٹرانکس اور صاف توانائی

  • کینس ٹیکنالوجی: ۱,۰۰۰ کروڑ
  • ٹی جی جینکو اور ٹی جی ریڈکو کے ساتھ کل ۲.۱۸ لاکھ کروڑ کے بڑے معاہدے توانائی کے منصوبوں کے لئے طے پاگئے۔

تلنگانہ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ریاست کو ایشیائی سرمایہ کاری کا نیا مرکز بنانے کی مضبوط شروعات ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button