تلنگانہ رائزنگ سمٹ تیاریاں مکمل، سکیورٹی ہائی الرٹ اور انفراسٹرکچر شاندار
تلنگانہ میں تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ یہ بڑا عالمی پروگرام 8 اور 9 تاریخ کو بھارت فیوچر سٹی میں منعقد ہوگا، جہاں ملکی و غیر ملکی صنعت کار، اہم شخصیات اور مختلف شعبوں کے ماہرین شرکت کریں گے۔
سمٹ کے مقام پر تمام محکموں کے اعلیٰ حکام موجود ہیں اور کاموں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ ٹی جی آئی سی کی نگرانی میں سڑکوں اور بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کا کام تیزی سے چل رہا ہے، جس کی ذمہ داری ویزرافت کمپنی کو دی گئی ہے۔
ٹی جی آئی کے چیئرمین ششانک، آئی اے ایس عہدیدار نرسمہا ریڈی، اشوک ریڈی اور الیکٹریسٹی ڈپارٹمنٹ کے مشرف فاروق یہاں 24 گھنٹے بجلی کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔
سکیورٹی کے معاملے میں بھی پولیس نے پورے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ ہر جگہ ڈاگ اسکواڈ اور میٹل ڈیٹکٹرز کے ذریعے تلاشی ہو رہی ہے۔ ڈی جی پی شیوا دھر ریڈی نے شخصی طور پر انتظامات کا جائزہ لیا۔
مرکزی پلیٹ فارمز، بریک آؤٹ سیشنز اور دیگر انتظامات بھی مکمل ہونے کے قریب ہیں۔ وی آئی پی اور وی وی آئی پی پارکنگ الگ مقرر ہے اور عام شرکاء کو بیٹری گاڑیوں کے ذریعے اندر لایا جائے گا۔
تمام محکمے مل کر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ سمٹ کے دونوں دن خوبصورتی، سہولت اور سکیورٹی کے معاملے میں کوئی کمی نہ رہے۔



