تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریں

سعودی حادثہ پر بے حسی تلنگانہ حکومت نے حج کمیٹی افسر کو عہدے سے ہٹایا

تلنگانہ حکومت نے تلنگانہ اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور تلنگانہ حج کمیٹی کے ایگزیکٹیو افسر محمد صفی اللہ کو سعودی عرب میں پیش آئے خوفناک بس حادثے میں جان بحق ہونے والے عمرہ زائرین کے بارے میں بے حس ریمارکس دینے پر عہدے سے ہٹا دیا۔

حکومت نے انہیں فوری طور پر ان کے اصل محکمہ ٹی ایس جینکو میں واپس بھیجنے کے احکامات جاری کیے۔ یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب صفی اللہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں وہ متاثرہ خاندانوں سے انتہائی نامناسب بات کرتے نظر آئے۔

ویڈیو میں وہ کہتے سنائی دیے:
"جَلے ہوئے ٹکڑوں کو کیا دیکھنے جاتے ہو؟”
یہ جملہ سن کر متاثرہ خاندان اور مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں نے شدید احتجاج کیا اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

اگرچہ صفی اللہ نے بعد میں معافی مانگی، لیکن حکومت نے انہیں عہدے سے ہٹا کر سخت پیغام دیا۔
اقلیتی فلاح و بہبود کے سکریٹری بیٰ صفی اللہ نے ان کے تبادلے کے احکامات جاری کیے، جبکہ محمد اسعد اللہ، سروے کمشنر وقف، کو حج کمیٹی اور اردو اکیڈمی کا انچارج افسر مقرر کیا گیا۔

حادثے میں حیدرآباد کے 45 عمرہ زائرین جاں بحق ہوئے جبکہ ایک نوجوان زندہ بچ گیا اور مدینہ کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
حکومت نے بتایا کہ مرحومین کی تدفین سعودی عرب میں ہی مذہبی طریقۂ کار کے مطابق کی جائے گی۔

تلنگانہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر مرحوم کے دو قریبی رشتہ داروں کے لئے سعودی عرب جانے کی سرکاری سہولت مہیا کی جائے گی تاکہ وہ آخری رسومات میں شرکت کر سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button