بین الاقوامیعرب دنیا
فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ کار پر گر کر تباہ خاتون زخمی، تحقیقات جاری
امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک چھوٹا طیارہ ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران مصروف ہائی وے پر تیز رفتار کار سے جا ٹکرایا۔ یہ خوفناک لمحہ کیمرے میں قید ہو گیا اور ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ برووارڈ کاؤنٹی کے I-95 ہائی وے پر پیش آیا۔ طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی جس کے بعد ۲۷ سالہ پائلٹ نے ہائی وے پر فوری لینڈنگ کی کوشش کی۔ لینڈنگ کے دوران طیارہ بے قابو ہو کر ٹویوٹا کیمری کار سے ٹکرا گیا۔
حادثے میں ۵۷ سالہ خاتون ڈرائیور کو ہلکی چوٹیں آئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ خوش قسمتی سے طیارے کا پائلٹ اور مسافر دونوں محفوظ رہے اور کوئی سنگین نقصان نہیں ہوا۔
حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ اس واقعے کے باعث کچھ دیر کے لیے ٹریفک متاثر رہا۔



