اُدے پور کی شاہی شادی میں دھوم ٹرمپ جونیئر، رنویر سنگھ کے ساتھ اسٹیج پر جھوم اٹھے
اُدے پور میں ہونے والی شاہانہ شادی ہفتہ کی رات دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ سب سے زیادہ دلکش لمحہ اس وقت دیکھا گیا جب ٹرمپ جونیئر نے بولی وُڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ اسٹیج پر بھرپور رقص کیا۔ ٹرمپ جونیئر اپنی دوست بیٹینا اینڈرسن کے ساتھ شادی میں شریک ہوئے، اور رنویر سنگھ نے انہیں اپنی مشہور فلم کے گانے "جھمکا” پر نچایا۔
یہ شادی امریکی بزنس مین راما راجو مانٹینا کی بیٹی کی ہے، جس کی تقریبات میں بھارت اور بیرونِ ملک سے کئی بڑے نام شامل ہو رہے ہیں۔
بولی وُڈ نائٹ رنگ، موسیقی اور دھوم
جمعہ کی رات ہونے والی بولی وُڈ نائٹ میں ورن دھون، کریتی سینن، جیکولین فرنانڈس، جہانوی کپور اور رنویر سنگھ نے شاندار رقص اور پرفارمنس سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔
میزبان کرن جوہر نے اپنے مزاحیہ انداز سے تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔
جینیفر لوپیز کی آمد — پھولوں سے استقبال
ہالی وُڈ گلوکارہ جینیفر لوپیز دیر رات دی لیلا پیلس پہنچیں، جہاں ان کا روایتی انداز میں پھولوں سے استقبال کیا گیا۔ پہلے وہ حیران ہوئیں، پھر سب کو مسکرا کر سلام کیا۔
جسٹن بیبر بھی پہنچیں گے
پاپ اسٹار جسٹن بیبر کے ہفتہ دوپہر پہنچنے کی امید ہے۔ بیبر اور لوپیز دونوں سٹی پیلیس، مانک چوک میں ہونے والی ہالی وُڈ نائٹ میں پرفارم کریں گے، جو اُدے پور کی سب سے بڑی بین الاقوامی موسیقی تقریب ہوگی۔
تقریبات کا سلسلہ
- جمعہ کی صبح ہلدی کی رسم تاج لیک پیلس میں ہوئی۔
- ہفتہ کی شام مہندی اور ڈنر مانک چوک میں ہوں گے۔
- دو آفٹر پارٹیز تاج لیک پیلس اور دی لیلا پیلس میں رکھی گئی ہیں۔
اصل شادی 23 نومبر کو
مرکزی شادی کی رسومات جگ مندِر آئی لینڈ پیلس، لیک پچولا میں 23 نومبر کو ادا کی جائیں گی۔



