بین الاقوامیعرب دنیا

ٹرمپ کا ظوہیر ممدانی پر تبصرہ تقریر میں غصہ، آغاز کچھ اچھا نہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کے نومنتخب میئر ظوہیر ممدانی پر تنقید کرتے ہوئے ان کی فتح کی تقریر کو غصے بھری قرار دیا اور کہا کہ وہ “ابتدا ہی سے غلط سمت جا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا، “یہ تقریر میرے خلاف خاصی غصے سے بھری تھی۔ انہیں میرے ساتھ اچھا برتاؤ کرنا چاہیے، کیونکہ بہت سی چیزوں کی منظوری مجھ پر منحصر ہے۔”

ظوہیر ممدانی، جو نیویارک کے پہلے مسلم اور جنوبی ایشیائی نژاد میئر بنے ہیں، نے اپنی تقریر میں ٹرمپ کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا،
ڈونلڈ ٹرمپ! آواز اونچی کرو، کیونکہ نیویارک ہمیشہ مہاجرین کا شہر رہے گا مہاجرین کے لیے بنا، ان ہی کے ہاتھوں چلا، اور اب ایک مہاجر کی قیادت میں۔

ٹرمپ نے طنزاً کہا کہ “فلوریڈا جلد ہی ان لوگوں کی پناہ گاہ بن جائے گا جو نیویارک کے کمیونزم سے بھاگ رہے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ممدانی کامیاب ہوئے تو نیویارک کو وفاقی فنڈز میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تاہم، بعد میں انہوں نے نرم لہجے میں کہا کہ ہم مدد کریں گے، تھوڑی سی شاید، مگر نیویارک کی کامیابی چاہتے ہیں۔

ممدانی نے جواب میں کہا کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ مہنگائی کم کرنے اور زندگی سستی بنانے جیسے مسائل پر کام کرنے کو تیار ہیں، لیکن اگر صدر نے شہر کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو وہ عدالت کا سہارا لیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button