بین الاقوامیعرب دنیا

ٹرمپ نے حماس کو آخری فرصت دی: براہِ کرم غزہ منصوبے پر مثبت فیصلہ کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنظیم حماس کو سخت الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ ان کا 20 نکاتی غزہ امن منصوبہ اتوار کی شام تک قبول کرے، ورنہ شدیدہ نتائج برآمد ہوں گے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو حماس کے جنگجوؤں کو چُن چُن کر ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب تک 25 ہزار حماس جنگجو مارے جا چکے ہیں اور باقی محصور ہیں۔ ٹرمپ نے فلسطینی عوام سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر جنگی علاقے سے نکل جائیں تاکہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو سکیں۔

ان کے مطابق، اگر امن منصوبہ قبول کر لیا گیا تو جنگ فوراً ختم ہو جائے گی اور تمام مغوی 72 گھنٹوں میں واپس کر دیے جائیں گے۔ منصوبے میں غزہ کے لیے عارضی ٹیکنوکریٹ حکومت بنانے اور اسرائیل کو قبضے سے روکنے کی شقیں بھی شامل ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ "تمام عرب اور مسلم ممالک، اسرائیل اور دیگر فریق اس پر متفق ہیں۔ اب فیصلہ صرف حماس کو کرنا ہے۔”

غزہ کی یہ جنگ تقریباً دو سال سے جاری ہے جو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے سے شروع ہوئی تھی، جس میں 1200 افراد ہلاک اور 251 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button