بین الاقوامیسوشل میڈیاعرب دنیا

ترکی الشیخ نے ریاض میں سعودی تاریخی فلمی پروجیکٹ کا جائزہ لیا

سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی الشیخ نے ریاض میں القِدّیہ اسٹوڈیوز اور الحصن بِگ ٹائم اسٹوڈیو کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں سعودی عرب کی سب سے بڑی تاریخی فلم "جنگِ یرموک… خالد بن ولید” کی تیاری تیزی سے جاری ہے۔ اس فلم کو عارضی طور پر ان بریکُن سورڈ کے نام سے بھی پکارا جا رہا ہے۔

یہ منصوبہ مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کا سب سے بڑا فلمی پراجیکٹ قرار دیا جا رہا ہے، جس کی سرپرستی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی، ریاض سیزن اور سیلا کر رہے ہیں۔ فلم اس وقت گہرے پری پروڈکشن مرحلے میں ہے۔

فلم کی ہدایت کاری معروف ہالی ووڈ ڈائریکٹر الک ساکھاروف کر رہے ہیں، جبکہ عالمی شہرت یافتہ پروڈیوسر رچرڈ شارکی بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔ فلم کا مرکزی موضوع خالد بن ولید کی عسکری حکمتِ عملی اور ان کی تاریخی فتوحات ہیں۔

فلم کی کہانی ساتویں صدی کے ماحول میں دکھائی جائے گی، جہاں ایک بہادر مسلم سپہ سالار کم تعداد کے باوجود روم اور فارس جیسی طاقتوں کا مقابلہ کرتا ہے۔ اس داستان میں نہ صرف جنگی حکمتِ عملی بلکہ روحانی بیداری اور اندرونی جدوجہد کو بھی نمایاں کیا جائے گا۔

ترکی الشیخ نے اپنے دورے میں سیٹ ڈیزائنز، ورلڈ بلڈنگ، ایکشن کوریوگرافی، اور تاریخی لوکیشنز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ فلم کے لیے 1,000 سے زیادہ تلواریں تیار کی جا رہی ہیں جبکہ 3,000 درخت بھی لگائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ فلم کی تیاری ڈیڑھ سال سے جاری ہے اور یہ منصوبہ سعودی سینما کی ترقی میں ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوگا۔ فلم 2027 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button