بین الاقوامیعرب دنیا

پیرس میں لوور چوری کیس، دو مزید گرفتاریاں ایک خاتون پر فردِ جرم عائد

فرانس کے مشہور لوور میوزیم میں ہونے والی قیمتی زیورات کی چوری کے معاملے میں دو مزید افراد ایک مرد اور ایک خاتون پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ اس طرح اب تک چار مشتبہ افراد پر مقدمہ درج ہو چکا ہے۔

استغاثہ کے مطابق، 38 سالہ خاتون اور 37 سالہ مرد کو بدھ کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ خاتون پر منظم چوری میں معاونت اور جرائم کی منصوبہ بندی کے الزامات ہیں، جبکہ مرد پر منظم چوری اور سازش میں شمولیت کا الزام لگایا گیا ہے۔
خاتون عدالت میں روتے ہوئے پیش ہوئی اور اپنی جان و بچوں کے تحفظ کی فریاد کی۔ مجسٹریٹ نے انہیں عوامی نظم و ضبط میں خلل کے خدشے کے باعث حراست میں رکھنے کا حکم دیا۔ دونوں نے الزامات کی تردید کی ہے۔

پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مرد پہلے بھی چوری کے مقدمات میں ملوث رہ چکا ہے۔ اسے قبل از سماعت حراست میں رکھا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ، چوروں نے دن دہاڑے لوور میوزیم سے تقریباً 10 کروڑ ڈالر مالیت کے زیورات صرف سات منٹ میں چرا لیے تھے۔
چوروں نے طاقتور اوزاروں کی مدد سے خزانے میں داخل ہو کر نپولین کی اہلیہ سے منسوب ہیرے اور زمرد کے زیورات اڑا لیے۔
ابھی تک چوری شدہ قیمتی سامان برآمد نہیں ہو سکا۔

فرانسیسی وزیرِ داخلہ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ چوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور چوری شدہ زیورات بازیاب ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button