بین الاقوامیعرب دنیا

برطانوی وزیرِاعظم کیر اسٹارمر کی دیوالی اور بندی چھور دیوس پر نیک تمنائیں

برطانوی وزیرِاعظم کیر اسٹارمر نے پیر کے روز دیوالی اور بندی چھور دیوس کے موقع پر برطانیہ سمیت دنیا بھر کے ہندو، جین اور سکھ برادریوں کو خوشی اور امن کی نیک خواہشات پیش کیں۔

کیر اسٹارمر نے کہا کہ انہوں نے حالیہ دورۂ ممبئی کے دوران ایک دیا جلایا، جو عقیدت، خوشی اور دوستی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ "آیئے ہم اس روشنی کے تہوار پر ایک ایسا برطانیہ تعمیر کریں جہاں سب لوگ امید کے ساتھ آگے بڑھ سکیں۔”

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ "میں برطانیہ کے تمام ہندو، جین اور سکھ شہریوں کو دیوالی اور بندی چھور دیوس کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔”

یاد رہے کہ 9 اکتوبر کو ممبئی میں وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بھی کیر اسٹارمر نے ہندی میں کہا تھا، "دیوالی کی شبھ کامنائیں”۔

دوسری جانب برطانوی ہائی کمیشن نے بھی بھارت میں دیوالی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منائی۔ ہائی کمشنر لنڈی کیمرون نے کہا کہ "میں اپنی ٹیم کے ساتھ بھارت میں اپنی دوسری دیوالی منانے پر بہت خوش ہوں۔ اس سال یہ جشن خاص ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان نئے تجارتی معاہدے اور ویژن 2035 کا آغاز ہوا ہے۔”

دنیا بھر میں دیوالی کا یہ روشنیوں کا تہوار، نیکی کی برائی پر فتح اور روشنی کی تاریکی پر جیت کی علامت کے طور پر منایا گیا، جو بھارتی ثقافت کی خوبصورتی اور امن و ہم آہنگی کا پیغام عام کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button