بین الاقوامیعرب دنیا

مغربی ایشیا جنگ کے اثرات، ایندھن بحران پر فلپائن میں ہنگامی حالت نافذ

مغربی ایشیا میں جاری جنگی کشیدگی کے باعث دنیا کے کئی ممالک متاثر ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں فلپائن نے ایندھن کی شدید قلت کے پیش نظر ایک سال کے لیے قومی ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

فلپائن کے صدر نے اعلان کیا کہ موجودہ صورتحال کے باعث ملک میں ایندھن کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، جس سے معیشت اور روزمرہ زندگی پر گہرے اثرات پڑ رہے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے دارالحکومت کے جنوبی علاقے میں ہونے والے تازہ فضائی حملے میں بارہ افراد ہلاک اور اٹھائیس زخمی ہو گئے۔ اسی دوران کویت کے ہوائی اڈے پر ایک ایندھن ٹینک پر ڈرون حملہ ہوا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔

ادھر عالمی سطح پر جنگ کے خاتمے کے لیے کوششیں بھی جاری ہیں اور ایک ممکنہ امن منصوبہ زیر غور بتایا جا رہا ہے، تاہم اس کی تفصیلات ابھی واضح نہیں ہو سکیں۔

جنگ کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی، اگرچہ مجموعی طور پر قیمتیں اب بھی بلند سطح پر ہیں۔

ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق اعلان کیا ہے کہ غیر مخالف جہازوں کو گزرنے کی اجازت ہوگی، جبکہ اس اہم راستے پر جہازوں کی آمد و رفت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

ادھر بھارت کے دو گیس بردار جہاز بحفاظت آبنائے ہرمز عبور کر کے ملک کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر کشیدگی برقرار رہی تو عالمی سطح پر توانائی بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button