حیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

یومِ محبت سوشل میڈیا کے نام پر دھوکہ، ڈی سی پی سیشادری ریڈی کا سخت انتباہ

سائبرآباد ٹریفک کے نائب کمشنر پولیس سیشادری نریڈی نے یومِ محبت کے موقع پر اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ شرپسند عناصر محبت کے نام پر لڑکیوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا کا اثر و رسوخ بہت بڑھ گیا ہے جس کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بعض افراد سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع کے ذریعے لڑکیوں سے رابطہ قائم کرتے ہیں، دوستی بڑھاتے ہیں اور بعد میں جھوٹے وعدوں کے ذریعے انہیں دھوکہ دیتے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی باتوں پر یقین کرکے گھر سے نکلنے والی بعض لڑکیاں جنسی زیادتی کا شکار ہو رہی ہیں۔

نائب کمشنر پولیس نے کہا کہ یومِ محبت کے دن خاص طور پر لڑکیوں اور خاندانوں کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ایسے غنڈہ عناصر کے خلاف محتاط رہیں اور کسی اجنبی پر فوراً اعتماد نہ کریں۔

انہوں نے ہوٹل مالکان کو بھی ہدایت دی کہ کم عمر لڑکے لڑکیوں کو کمرہ دیتے وقت ان کے دستاویزات کی مکمل جانچ کریں۔ اگر کوئی ہوٹل مالک جان بوجھ کر نابالغ افراد کو کمرہ فراہم کرے گا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

پولیس حکام نے کہا کہ بیداری اور احتیاط ہی ایسے واقعات کی روک تھام کا مؤثر ذریعہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button