بین الاقوامیسوشل میڈیاعرب دنیا

نیو یارک ایئرپورٹ پر ڈیلٹا کے دو جہاز ٹکرا گئے، پر ٹوٹ گیا

امریکہ کے شہر نیو یارک کے لاگارڈیا ایئرپورٹ پر بدھ کی رات ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ڈیلٹا ایئر لائنز کے دو کمرشل طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ واقعہ رات 9:56 بجے پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک طیارے کا بازو (ونگ) ٹوٹ گیا اور ایک شخص زخمی ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رن وے پر ایمرجنسی گاڑیوں کی لائٹس جل رہی ہیں اور ایک طیارے کے بازو کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایک طیارے کی نوز (سامنے کا حصہ) دوسرے طیارے کے دائیں بازو سے ٹکرا گئی۔

ایئر ٹریفک کنٹرول کی آڈیو میں پائلٹس نے تصدیق کی کہ ان کے ونڈ شیلڈ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ تاہم، واقعے میں بڑی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

امریکی میڈیا کے مطابق، فلائٹ DL5047 جو چارلوٹ ڈگلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نیو یارک پہنچی تھی، لینڈنگ کے بعد ٹیکسی کرتے ہوئے دوسرے طیارے سے ٹکرا گئی جس کے باعث اس کا بازو ٹوٹ گیا۔

یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب لاگارڈیا ایئرپورٹ پر حالیہ مہینوں میں متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں جنہوں نے سیکیورٹی خدشات بڑھا دیے ہیں۔ مارچ میں بھی ایک ڈیلٹا طیارے کا بازو رن وے سے ٹکرا گیا تھا جس کی تحقیقات فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کی تھی۔

فی الحال ڈیلٹا ایئر لائنز نے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button