سوشل میڈیا

ویرات کوہلی کی واپسی! آسٹریلیا سیریز سے پہلے خوش مزاج انداز میں ٹیم کے ساتھ نظر آئ

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی ایک بار پھر ٹیم انڈیا میں واپس آگئے ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ پرتھ میں ہونے والے پریکٹس سیشن کے دوران کوہلی نہایت خوش مزاج اور پرجوش دکھائی دیے۔ وہ نٹس پریکٹس کے دوران ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ مذاق کرتے، ہنستے کھیلتے اور زبردست ماحول بناتے نظر آئے۔

ویرات نے ارشدیپ سنگھ، کے ایل راہول، اکشر پٹیل اور شبھمن گل کے ساتھ خوب مذاق مستی کی۔ ارشدیپ نے بھی کوہلی کی طرح مزاحیہ حرکات کر کے سب کو ہنسا دیا۔ کے ایل راہول نے کوہلی کی شرارتوں پر ہنسنے کے بجائے انہیں چھیڑنے کی کوشش کی، جبکہ اکشر اور شبھمن کے ساتھ ویرات نے دلچسپ بات چیت کی۔

کوہلی کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن میں وہ ہنستے ہوئے اور ٹیم کے ساتھ وقت انجوائے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کوہلی نے مارچ 9 کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں آخری بار ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ وہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ سے الوداع کہہ چکے ہیں، مگر ون ڈے میں اب تک 302 میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 14,181 رنز بنائے ہیں۔ ان کی بیٹنگ اوسط 57.88 ہے، اور وہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بیٹر ہیں۔ کوہلی کے کریئر میں 51 سنچریاں اور 74 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button