بین الاقوامیعرب دنیا

نیویارک کی تاریخ میں پہلی بار، قرآن پر میئر کی حلف برداری

امریکہ کے شہر نیویارک کی تاریخ میں ایک اہم اور تاریخی لمحہ سامنے آنے والا ہے، جہاں زوہران مامدانی نئے سال کے پہلے دن میئر کی حیثیت سے قرآن مجید پر حلف اٹھائیں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب نیویارک سٹی کے کسی میئر نے اسلام کے مقدس صحیفے پر حلف لیا ہو۔

۴۳ سالہ زو ہران مامدانی نہ صرف پہلے مسلمان میئر ہوں گے بلکہ پہلے جنوبی ایشیائی اور پہلے افریقی نژاد شخص بھی ہوں گے جو اس عہدے پر فائز ہوں گے۔ ان کی حلف برداری آدھی رات کے بعد سٹی ہال کے نیچے واقع بند میٹرو اسٹیشن میں ہوگی۔

تقریب کے دوران مامدانی تین قرآن مجید پر ہاتھ رکھیں گے۔ دو قرآن ان کے دادا اور دادی کے تھے، جبکہ تیسرا ایک صدیوں پرانا قلمی نسخہ ہے جو نیویارک کی عوامی لائبریری میں محفوظ ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ نسخہ اٹھارویں یا انیسویں صدی کا ہے اور عام مسلمانوں کے استعمال کے لیے لکھا گیا تھا، نہ کہ شاہی یا نمائشی مقاصد کے لیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ قرآن نیویارک میں مسلم کمیونٹی کی تاریخ، شناخت اور تنوع کی علامت ہے۔ زو ہران مامدانی نے اپنی انتخابی مہم کے دوران کھل کر اپنے مسلمان ہونے پر فخر کا اظہار کیا اور مساجد میں عوام سے ملاقاتیں کیں۔

اگرچہ بعض حلقوں کی جانب سے تنقید بھی سامنے آئی ہے، لیکن مامدانی نے واضح کہا کہ وہ اپنی شناخت، عقیدے اور طرزِ زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ حلف برداری کے بعد یہ تاریخی قرآن عوامی نمائش کے لیے لائبریری میں رکھا جائے گا تاکہ لوگ اسلامی تاریخ اور ثقافت کو قریب سے جان سکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button