علاقائی خبریں
اپنے علاقے کی تازہ ترین علاقائی خبریں حاصل کریں — مقامی سیاست، حادثات، موسم، ٹریفک، سرکاری اعلانات اور شہر سے متعلق اہم اپ ڈیٹس وقارِ ہند پر۔
-
وزیراعظم نریندر مودی اپنی سالگرہ کے موقع پر آج مدھیہ پردیش کے ضلع دھار کے گاؤں بھینسولا کا دورہ کریں گے جہاں وہ ملک کے پہلے پی ایم مِترہ (میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اینڈ اپیرل) پارک کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ یہ منصوبہ ریاست میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ دینے کی سمت ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ملک بھر میں سات ٹیکسٹائل ہب قائم کیے جائیں گے۔ وزیراعظم اس موقع پر دو بڑے قومی پروگراموں سواستھ ناری، سشکت پریوار اور آٹھواں راشٹریہ پوشن ماہ کا آغاز بھی کریں گے تاکہ خواتین، بچوں اور نوجوانوں کے لیے صحت و غذائیت کی خدمات کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ایک لاکھ سے زائد ہیلتھ کیمپس لگائے جائیں گے جو خواتین کو بیماریوں کی اسکریننگ، زچہ و بچہ صحت چیک اپ، ویکسینیشن اور غذائی مشاورت فراہم کریں گے۔ اس دوران خصوصی…
مزید پڑھیں » -
حیدرآباد کی تاریخی بٹھکماکنٹہ جھیل، جو طویل عرصے سے ملبہ پھینکنے، جنگلی گھاس اور تجاوزات کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار تھی، اب ایک نئی زندگی پا چکی ہے۔ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی 25 ستمبر کو اس بحال شدہ جھیل کا افتتاح کریں گے اور شاندار بٹھکما فیسٹیول میں شرکت کرتے ہوئے اسے عوام کے نام کریں گے۔ منگل کو سینئر رہنماؤں اور اعلیٰ عہدیداروں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سابق رکن پارلیمنٹ وی ہنمنت راؤ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ کمشنر رنگناتھ نے اس منصوبے کو ایک مشن کے طور پر سنجیدگی سے لیا اور جھیل کو خوبصورت انداز میں بحال کیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بٹھکما تہوار کو اس دلکش مقام پر بھرپور انداز میں منائیں۔ حکام کے مطابق جھیل کے شمال مشرقی حصے میں ایک مین ان لیٹ اور شمال میں ایک آؤٹ لیٹ بنایا…
مزید پڑھیں » -
حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایچ ایم ڈی اے) اپنے زیر التواء منصوبوں کے لئے فنڈز اکٹھا کرنے کی غرض سے پلاٹس کی نیلامی پر انحصار کر رہی ہے۔ مالی وسائل کی کمی کے باعث گزشتہ ڈیڑھ سال سے کئی ترقیاتی منصوبے شروع نہیں ہو سکے۔ اسی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایچ ایم ڈی اے نے منگل کے روز رنگا ریڈی اور میڈچل-مالکاجگری اضلاع میں تقریباً 90 پلاٹس نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترکایمجل اور بچوپلی کے پلاٹس سے زیادہ آمدنی کی امید کی جا رہی ہے کیونکہ یہ علاقے بڑے کمرشل اور رہائشی پروجیکٹس کے قریب واقع ہیں۔ اس سے قبل کوکاپیٹ میں ریکارڈ توڑ قیمتوں پر پلاٹس فروخت ہوئے تھے جس سے حکام پرامید ہیں کہ اچھی بولی لگے گی۔ رنگا ریڈی ضلع میں بیرگی گوڑہ، کوکاپیٹ، پپل گوڑہ، چندان نگر، بچوپلی، بورا مپیٹ، چینگیچرلا اور سورارم کے پلاٹس شامل ہیں جو مجموعی طور پر…
مزید پڑھیں » -
دہرہ دون اور اطراف کے علاقوں میں پیر کی رات شدید بارش اور بادل پھٹنے کے واقعے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ ضلع بھر میں سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 8 لاپتہ ہوگئے، جب کہ متعدد مکانات، دکانیں اور سڑکیں بہہ گئیں۔ ساہسترا دھارا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں اچانک طغیانی نے ہوٹلوں، دکانوں اور گھروں کو بہا دیا۔ شکھر فال کے قریب 4 افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے جبکہ مسوری کے جھڑی پانی ٹول پلازہ پر تودہ گرنے سے دو مزدور دب گئے، جن میں ایک ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ پاروال گاؤں میں آسن ندی کے طغیانی ریلے میں آٹھ مزدور لاپتہ ہوگئے۔ اسی دوران ایک پل بھی بہہ گیا جس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ ڈوئیوالہ اور دیگر نچلے علاقوں میں مکانات زیرِ آب آگئے جبکہ کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے راستے بند…
مزید پڑھیں » -
حیدرآباد میں محکمہ انسدادِ رشوت ستانی (اے سی بی) نے منگل کے روز محکمہ برقی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے گھروں اور جائیدادوں پر بڑے پیمانے پر چھاپے مارے۔ یہ کارروائی آندھرا پردیش اسٹیٹ الیکٹریسٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل ڈویژنل انجینئر (اے ڈی ای) امبیڈکر کے خلاف طویل عرصے سے زیرِ التواء شکایات کی بنیاد پر کی گئی۔ اے سی بی کی 15 سے زائد ٹیموں نے بیک وقت 18 مختلف مقامات پر تلاشی لی، جن میں حیدرآباد، رنگا ریڈی، میدک اور نظام آباد کے علاقے شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران عہدیدار کے گھروں اور اس کے مبینہ بے نامی دار ستیش کی رہائش گاہ سے 2 کروڑ روپے نقدی برآمد کی گئی، جو بڑی تعداد میں نوٹوں کی شکل میں الماریوں اور بیگز سے ملی۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ امبیڈکر نے بھاری غیر محسوب دولت اکٹھی کی ہے۔ اس کی ملکیت میں گچی باؤلی اور دیگر پرکشش علاقوں میں…
مزید پڑھیں » -
تلنگانہ میں ریاستی حکومت کی نمائندہ صحت اسکیم آروگیہ سری شدید بحران کا شکار ہو گئی ہے۔ نجی اسپتالوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات بارہ بجے کے بعد سے کیش لیس علاج کی سہولت بند کر دیں گے۔ تلنگانہ آروگیہ سری نیٹ ورک اسپتال ایسوسی ایشن کے صدر وی راکیش نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کو بارہا یاد دہانی کرائی گئی لیکن واجبات کی ادائیگی نہیں کی گئی۔ ان کے مطابق ریاست کے 323 نجی اسپتال اس فیصلے سے .متاثر ہوں گے اور مریضوں کو علاج کے لیے رقم براہِ راست ادا کرنا ہوگا ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت پر تقریباً 1,400 کروڑ روپے کے واجبات باقی ہیں۔ کئی مہینوں سے بقایا جات ادا نہ ہونے کے سبب اسپتالوں کے لیے مزید سہولت فراہم کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو فوری طور پر یہ رقم جاری کرنی…
مزید پڑھیں » -
تلنگانہ کے نجی پروفیشنل کالجز نے اپنی غیر معینہ مدت کی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے فیس ری ایمبرسمنٹ بقایاجات کی مد میں فوری طور پر 600 کروڑ روپے جاری کرنے کے وعدے کے بعد سامنے آیا۔ پیر کی رات ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکا کی سربراہی میں وزراء اور فیڈریشن آف ایسوسی ایشنز آف تلنگانہ ہائر ایجوکیشن (فاتی) کے نمائندوں کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ اگرچہ یہ حکومت کے لیے مالی بوجھ ہے، لیکن طلبہ کے مستقبل اور کالجز کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے 600 کروڑ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ بقیہ واجبات مرحلہ وار ادا کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی سابقہ حکومت کو بڑے پیمانے پر بقایاجات چھوڑنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فیس ری ایمبرسمنٹ اسکیم کو…
مزید پڑھیں » -
کوڑنگل میں پیر کو وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی قیامگاہ کے سامنے اُس وقت کشیدگی پیدا ہوگئی جب آنگن واڑی ٹیچرس نے بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے پری پرائمری اسکولس کے منصوبے کو واپس لینے اور اپنی ملازمتوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔ پرانے محبوب نگر ضلع سے 300 سے زائد آنگن واڑی ٹیچرس کوڑنگل پہنچیں جن میں سے تقریباً 50 خواتین نعرے لگاتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی قیامگاہ کی طرف مارچ کرنے لگیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پری پرائمری اسکول قائم کرنے کا منصوبہ ترک کرے اور اسمبلی انتخابات 2023 میں کیا گیا تنخواہوں میں اضافے کا وعدہ پورا کرے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے پولیس نے گاؤں میں بھاری بندوبست کیا۔ تاہم، جب بعض خواتین وزیر اعلیٰ کی قیامگاہ کے قریب جانے لگیں تو پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق، پولیس اور احتجاجی خواتین کے درمیان…
مزید پڑھیں » -
حیدرآباد میں اتوار کی شام ہونے والی شدید بارش کے بعد نالوں میں بہہ جانے والے تین افراد کی تلاش پیر کو بھی جاری رہی۔ حبیب نگر کے افضل ساگر نالہ میں دو افراد بہہ گئے جن کی شناخت ارجن (26) اور اس کے رشتہ دار رامو (25) کے طور پر ہوئی ہے۔ حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسٹ پروٹیکشن ایجنسی ، جی ایچ ایم سی اور پولیس کے عملے نے متاثرہ مقام پر ریسکیو آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ اسی طرح سکندرآباد کے مشیرآباد کے ونوبھا نگر علاقے میں 24 سالہ دنیش نالے میں گر کر لاپتہ ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ نالے کے قریب ایک دیوار پر بیٹھا تھا جو اچانک منہدم ہوگئی اور وہ پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ جی ایچ ایم سی کے کمشنر آر وی کرناں نے حبیب نگر کا دورہ کیا اور نالے کے قریب ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ ادھر لاپتہ…
مزید پڑھیں » -
تلنگانہ حکومت نے خانگی پروفیشنل اور ڈگری کالجس کو 1200 کروڑ روپے کی طویل عرصے سے التوا میں پڑی فیس ری ایمبرسمنٹ بقایا جات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب کالجس نے 15 ستمبر سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے تمام کلاسس معطل کر دیں۔ پیر کے روز ریاست بھر میں کالجس بند رہے۔ فیڈریشن آف اسوسی ایشنز آف تلنگانہ ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز نے واضح کیا کہ اگر مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاج جاری رہے گا۔ اتوار کی شب ڈپٹی چیف منسٹر مالو بھٹی وکرامارکا، آئی ٹی وزیر ڈی سر ی دھر بابو، چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ اور محکمہ تعلیم کے عہدیداران نے نمائندوں کے ساتھ طویل میٹنگ کی۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر نے مثبت رویہ اختیار کرتے ہوئے گزشتہ سال حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ٹوکنز کی بنیاد…
مزید پڑھیں »









