علاقائی خبریں
اپنے علاقے کی تازہ ترین علاقائی خبریں حاصل کریں — مقامی سیاست، حادثات، موسم، ٹریفک، سرکاری اعلانات اور شہر سے متعلق اہم اپ ڈیٹس وقارِ ہند پر۔
-
کٹھمنڈو: نیپال میں نوجوانوں کی تحریک نے ملک کی سیاست کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ یہ تحریک ابتدا میں انصاف کے پُرامن مطالبے کے طور پر شروع ہوئی تھی، مگر حکومت کے جابرانہ رویے کے بعد حالات قابو سے باہر ہو گئے۔ 8 ستمبر کی رات نیپال کی تاریخ کی سیاہ ترین رات ثابت ہوئی۔ ایک پُرامن ریلی پر گولی چلائی گئی جس میں 19 نوجوان جاں بحق اور 500 سے زائد زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں اسکول اور کالج کے طلبہ بھی شامل تھے۔ اس واقعے نے پورے ملک کو غم اور غصے میں مبتلا کر دیا۔ اگلے ہی دن نوجوانوں نے کرفیو کو توڑتے ہوئے سڑکوں پر احتجاج کیا۔ دباؤ بڑھنے کے نتیجے میں کئی وزرا نے استعفیٰ دے دیا اور بالآخر 9 ستمبر کو وزیراعظم کے پی شرما اولی بھی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ اب فوج نے سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھال لی…
مزید پڑھیں » -
بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی کشیدگی کم کرنے کی کوششیں تیز ہو گئیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ نئی دہلی اور واشنگٹن کی ٹیمیں تجارتی مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کرنے پر کام کر رہی ہیں تاکہ اضافی محصولات کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ وزیراعظم مودی نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی مذاکرات سے متعلق پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "بھارت اور امریکہ قریبی دوست اور قدرتی شراکت دار ہیں، مجھے یقین ہے کہ یہ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان لامحدود صلاحیت کو کھولنے کی راہ ہموار کریں گے۔” مودی نے مزید کہا کہ وہ صدر ٹرمپ سے بات کرنے کے منتظر ہیں تاکہ دونوں ملک عوام کے روشن اور خوشحال مستقبل کے لیے مل کر کام کر سکیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ٹرمپ نے بھارتی مصنوعات پر محصولات کو 50 فیصد تک بڑھا دیا تھا، جس میں روسی…
مزید پڑھیں » -
حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے منگل کے روز مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے ملاقات کی اور ریاست میں تعمیر ہونے والے ینگ انڈیا انٹیگریٹڈ ریزیڈنشیل اسکولز کے لئے ایک خصوصی کارپوریشن قائم کرنے کی اجازت طلب کی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اخراجات کو خرچ نہیں بلکہ سرمایہ کاری سمجھا جانا چاہیے، اس لئے ان منصوبوں کے لئے حاصل کردہ قرضوں کو ایف آر بی ایم کی حد سے مستثنیٰ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ریاست کی 105 اسمبلی حلقوں میں ایسے اسکول تعمیر کیے جارہے ہیں، جن پر تقریباً 21 ہزار کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ مزید 9 ہزار کروڑ روپے جونیئر کالجز، ڈگری کالجز، ٹیکنیکل اداروں اور یونیورسٹیوں کو جدید لیبارٹریز اور انفراسٹرکچر فراہم کرنے پر خرچ کیے جائیں گے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ ہر اسکول میں 2,560 طلبہ کے قیام کی گنجائش ہوگی، جس سے تقریباً 2.7 لاکھ طلبہ کو…
مزید پڑھیں » -
کھٹمنڈو: نیپال میں پرتشدد مظاہروں کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سابق وزیراعظم جھالا ناتھ کھنال کی اہلیہ راجیہ لکشمی چترکار مظاہرین کے ہاتھوں زندہ جل گئیں۔ مظاہرین نے دارالحکومت کھٹمنڈو کے علاقے ڈالو میں ان کے گھر کو آگ لگا دی، جس کے باعث وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گئیں۔ انہیں فوری طور پر کیرتی پور برن اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ یہ ہلاکت اس وقت ہوئی جب سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے شدت اختیار کر گئے۔ وزیراعظم کے پی شرما اولی کا گھر بھی نذر آتش کر دیا گیا، جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ اور دیگر رہنماؤں کے گھروں کو بھی آگ لگا دی، جبکہ کھٹمنڈو کا ہوائی اڈہ بند کر دیا گیا۔ فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے وزیروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔…
مزید پڑھیں » -
کٹھمنڈو: نیپال میں حالات بدترین رخ اختیار کر گئے جب پیر کے دن مظاہرین نے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کی عمارتوں کو آگ کے حوالے کردیا۔ سوشل میڈیا پر پابندی اور حکومت میں بڑھتی ہوئی بدعنوانی کے خلاف نوجوانوں کی قیادت میں شروع ہونے والی یہ تحریک اب ملک گیر احتجاج میں تبدیل ہوچکی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین صبح کے وقت بڑی تعداد میں دارالحکومت کٹھمنڈو کی پارلیمنٹ بلڈنگ میں داخل ہوئے اور آگ لگادی۔ دیکھتے ہی دیکھتے شعلے آسمان کو چھونے لگے۔ اسی دوران سپریم کورٹ کی عمارت کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی، لیکن ہجوم کے سامنے بے بس ہوگئیں اور کئی اہلکار پیچھے ہٹ گئے۔ ذرائع کے مطابق، بڑھتے دباؤ کے بعد وزیراعظم کے پی شرما اولی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور فوری طور پر دارالحکومت چھوڑ دیا۔ اطلاعات کے مطابق بعض وزراء…
مزید پڑھیں » -
کٹھمنڈو: نیپال میں جاری نوجوانوں کی قیادت والی تحریک نے سیاسی بحران کو شدت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نیپال کے فوجی سربراہ جنرل اشوک راج سگڈیل نے وزیراعظم کے پی شرما اولی سے مستعفی ہونے کی اپیل کی ہے۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں استحکام صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب اولی اقتدار چھوڑ دیں۔ ادھر وزیراعظم اولی نے فوجی سربراہ سے گفتگو میں محفوظ راستہ فراہم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ ملک سے باہر جاسکیں۔ اطلاعات کے مطابق اولی دبئی روانگی کی تیاری میں ہیں اور اس مقصد کے لیے ایک نجی طیارہ بھی تیار رکھا گیا ہے۔ اسی دوران اولی حکومت کے وزراء کو فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ایئرپورٹ منتقل کیا جارہا ہے۔ اب تک کم از کم پانچ ہیلی کاپٹر استعمال کیے گئے ہیں تاکہ وزراء کو محفوظ مقام پر پہنچایا جاسکے۔ کٹھمنڈو ایئرپورٹ اس وقت بدامنی کا…
مزید پڑھیں » -
نئی دہلی: پارلیمنٹ میں آج نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے صبح 10 بجے سب سے پہلا ووٹ ڈالا۔ ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی جبکہ گنتی کا عمل 6 بجے شروع ہوگا اور نتیجہ آج ہی رات آنے کی توقع ہے۔ اس انتخاب میں این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن اور کانگریس کی قیادت والے انڈیا بلاک کے امیدوار جسٹس (ریٹائرڈ) بی سودرشن ریڈی آمنے سامنے ہیں۔ یہ انتخاب اس وقت عمل میں آیا جب سابق نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے 21 جولائی کو اچانک صحت وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا تھا۔ انتخابی کالج میں کل 781 اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں، جن میں 542 لوک سبھا اور 238 راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ اکثریت کے لیے 391 ووٹ درکار ہیں۔ این ڈی اے کے پاس 425 ووٹوں کی حمایت ہے، جن میں وائی ایس…
مزید پڑھیں » -
حیدرآباد: تلنگانہ کی سب سے بڑی آبی اسکیم کالیشورم لفٹ اریگیشن پروجیکٹ میں ملّنا ساگر ریزروائر کو دل کی حیثیت حاصل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے اس ریزروائر کو جس مقام پر تعمیر کیا، وہ بالکل موزوں ہے کیونکہ اس سے میدک ، نلگنڈہ اور رنگا ریڈی اضلاع تک پانی صرف زمینی کشش ثقل کے ذریعے پہنچایا جا سکتا ہے۔ ملّنا ساگر کو ابتدا میں ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے دور حکومت میں پراڻاہیت۔چویلا پروجیکٹ کا حصہ بنایا گیا تھا، لیکن اس وقت اس کی گنجائش صرف 1.5 ٹی ایم سی فٹ رکھی گئی تھی۔ بعد میں کے سی آر حکومت نے اس منصوبے کو ری ڈیزائن کرتے ہوئے ریزروائر کی گنجائش کو 50 ٹی ایم سی فٹ تک بڑھا دیا۔ یہی نہیں بلکہ پورے کالیشورم پروجیکٹ میں ریزروائرز کی مجموعی گنجائش کو 141 ٹی ایم سی فٹ تک…
مزید پڑھیں » -
حیدرآباد: وزیرِ اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ نظام کے دور میں حیدرآباد کو پانی کی فراہمی کے لئے جو منصوبے بنائے گئے تھے، ان کو کانگریس حکومتوں نے آگے بڑھاتے ہوئے مزید وسعت دی۔ انہوں نے بتایا کہ 1908 کے خوفناک سیلاب کے بعد ہیما یت ساگر اور عثمان ساگر ڈیم تعمیر کئے گئے، جو آج بھی شہر کو پینے کا پانی فراہم کر رہے ہیں۔ سی ایم ریونت ریڈی نے گنڈی پیٹ میں گوداوری فیز دو اور تین منصوبوں کی سنگ بنیاد رکھی۔ اس منصوبے پر سات ہزار تین سو ساٹھ کروڑ روپے لاگت آئے گی اور 2027 تک مکمل ہوگا۔ اس کے تحت 20 ٹی ایم سی فٹ پانی حیدرآباد لایا جائے گا، جس میں سے 17.5 ٹی ایم سی پینے کے پانی کے لئے اور 2.5 ٹی ایم سی موسی ندی اور جڑواں ذخائر کی صفائی کے لئے استعمال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد…
مزید پڑھیں » -
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ریاست بھر میں کسانوں کو یوریا کی بروقت اور آسان فراہمی یقینی بنانے کے لئے مزید مراکز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ زرعی ڈائریکٹر بی گوپی کے مطابق، حالیہ دنوں میں یوریا کے حصول کے لئے بڑھتے ہوئے ہجوم اور کسانوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے نئے اقدامات کیے ہیں تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔ اس سلسلے میں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب یوریا کی تقسیم کے لئے کسان پلیٹ فارمز کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ بی گوپی نے بتایا کہ ریاست بھر میں پانچ سو کسان پلیٹ فارمز کے ذریعہ یوریا کی منظم اور شفاف تقسیم کی جائے گی اور اس کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے ہی کئی اضلاع میں کسان پلیٹ فارمز کے ذریعے یوریا کی تقسیم شروع کر دی گئی ہے اور…
مزید پڑھیں »









