ادب
دھند میں لپٹی ہوئی جمہوریت
حُریت کے ساتھ حرفِ آگہی کے نام پر
مہرباں، نامہرباں، زخمی، غمگین چہروں کے بیچ
جذبہ و احساس کی اک شمع تابندہ تو ہے
خواب جو آنکھوں نے دیکھا حیف تعبیر و وفا
اتنے برسوں بعد بھی بے حاصلی کے کرب میں
شہر کے ہاتھوں خیر زیرِ دام ہے
مسجد و مندر میں ناقوس و اذاں کے درمیان فاصلے، پابندیاں اور دوریاں
پارہ پارہ گردواروں کا تقدس، زندگی نوحہ کناں
اور مسائل چار سو نا مختتم، اُلجھے ہوئے
بے لباسی، تالا بندی، بے یقینی خونچکاں
دھند میں جمہوریت کا کارواں
الحفیظ والاماں
میری دھرتی تھی کبھی فی الواقعی جنت نشاں
صوفیوں، سنتوں کے آدرشوں کا وہ ہندوستاں
دھند میں بھی ہے رواں جمہوریت کا کارواں
احتساب و آزمائش سے گزرنا ہے مگر
رہ گزر دلنار رکھتی ہے وقار



