بین الاقوامیعرب دنیا

ایران کے سابق سپریم رہنما کی آخری رسومات کا اعلان، لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

ایران کے سابق سپریم رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق تعزیتی اور تدفینی تقریبات چار جولائی سے شروع ہوں گی، جبکہ تدفین نو جولائی کو مشہد میں انجام دی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق ابتدائی الوداعی تقریبات تہران میں منعقد ہوں گی، جہاں ہزاروں افراد اپنے محبوب رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد جنازے کے جلوس تہران اور قم میں نکالے جائیں گے۔

آخری اور مرکزی تقریب مشہد میں ہوگی، جہاں مرحوم رہنما کو امام رضاؑ کے روضے کے احاطے میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ ایرانی حکام کے مطابق لاکھوں بلکہ کروڑوں افراد کی شرکت متوقع ہے، جس کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

آیت اللہ علی خامنہ ای کئی دہائیوں تک ایران کی قیادت کرتے رہے اور ملک کی سیاسی و مذہبی پالیسیوں میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے۔ ان کی وفات کے بعد ملک میں سوگ کی فضا پائی جا رہی ہے اور مختلف شہروں میں تعزیتی اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق خامنہ ای ایک مشترکہ فضائی حملے میں جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد ان کے صاحبزادے مجتبیٰ خامنہ ای کو نئی قیادت سونپی گئی۔ اس واقعے نے پورے خطے کی سیاسی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔

ایرانی عوام اور مختلف مذہبی و سیاسی شخصیات مرحوم رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کر رہی ہیں، جبکہ ان کی آخری رسومات کو ایران کی حالیہ تاریخ کے اہم ترین اجتماعات میں شمار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button