تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

حیدرآباد میں مودی اور چندرابابو کی اہم ملاقات

نریندر مودی نے اپنے حیدرآباد دورے کے دوران این چندرابابو نائیڈو کی رہائش گاہ پہنچ کر اہم ملاقات کی۔ جوبلی ہلز میں واقع رہائش گاہ پر وزیر اعظم کا استقبال چندرابابو نائیڈو اور ان کے صاحبزادے نارا لوکیش نے کیا۔

ذرائع کے مطابق تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں آندھرا پردیش میں اتحادی حکومت کی کارکردگی، موجودہ سیاسی صورتحال اور تلنگانہ کی تازہ سیاسی پیش رفت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو کافی اہم مانا جا رہا ہے کیونکہ حالیہ دنوں میں مرکزی حکومت نے تلنگانہ کی سیاست پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ اسی پس منظر میں وزیر اعظم اور چندرابابو نائیڈو کی ملاقات کو اہم سیاسی اشارہ تصور کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے پون کلیان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے پون کلیان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

حیدرآباد دورے کے دوران وزیر اعظم نے گچی باؤلی میں ایک نئے اسپتال کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسپتال کے احاطے میں قائم مندر میں خصوصی پوجا کی اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب جنوبی ہند کی سیاست میں نئی صف بندیاں اور سیاسی سرگرمیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، جس پر سیاسی مبصرین گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button