بین الاقوامیعرب دنیا

ایران پر جوہری حملے کی خفیہ تیاری کا دعویٰ، سابق امریکی رکنِ کانگریس کا انتباہ

سابق امریکی رکنِ کانگریس اور ریپبلکن پارٹی کی رہنما مارجوری ٹیلر گرین نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر جوہری حملے کی خفیہ تیاری کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ جلد ایران کے خلاف جوہری حملوں کے منصوبے تیار کررہی ہے اور اعلیٰ سطح کے حکام اس سلسلے میں حکمتِ عملی پر مبنی اجلاس کررہے ہیں۔

عالمی تنازع کا خدشہ

مارجوری ٹیلر گرین نے خبردار کیا کہ ایران پر ممکنہ جوہری حملہ ایک بڑے تنازع کو جنم دے سکتا ہے اور دنیا کو معاشی کساد بازاری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسے اقدامات کو روکنے کے لیے آگے آئیں۔

انہوں نے 1945 میں ہیروشیما اور ناگاساکی پر کیے گئے جوہری حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود جاپان کے عوام کو تابکاری سے پیدا ہونے والی بیماریوں، سرطان اور پیدائشی نقائص جیسے مسائل کا سامنا رہا ہے۔ ان کے مطابق یہی صورتحال ایران میں بھی پیدا ہوسکتی ہے۔

گرین نے کہا کہ ٹرمپ اگرچہ کھلے عام جوہری ہتھیاروں پر قابو پانے کو اپنا مقصد قرار دیتے ہیں، تاہم ان کے مطابق پسِ پردہ ایران کے خلاف جوہری کارروائی کی تیاری کی جارہی ہے۔

محمد خاتمی کا سفارتی حل پر زور

سابق ایرانی صدر محمد خاتمی نے کہا کہ جب تک جنگ جاری رہے گی، لوگوں کو خوف کے ماحول میں زندگی گزارنا پڑے گا۔ انہوں نے موجودہ حالات ختم کرنے اور ایک پرامن ماحول قائم کرنے کے لیے حکومت کو سفارتی پالیسی اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

خاتمی کے مطابق ایرانی حکومت کئی برس سے بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرتی رہی ہے، تاہم اگر جنگ کی صورتحال اسی طرح جاری رہی تو عوام میں بڑھتی بے اطمینانی کا امکان موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button