بین الاقوامیعرب دنیا

ٹرمپ کا بڑا بیان، میرے بغیر اسرائیل نہ ہوتا، بیروت حملوں پر نیتن یاہو کو پیغام

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ "میرے بغیر اسرائیل کا وجود ممکن نہ ہوتا”۔ تاہم انہوں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حالیہ اسرائیلی حملوں پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی قیادت کو زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا۔

جی سیون اجلاس کے موقع پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور ان کی حمایت کے بغیر اسرائیل آج موجود نہ ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے بیشتر لوگ اس حقیقت سے واقف ہیں۔

ٹرمپ نے لبنان اور حزب اللہ کے درمیان جاری کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنازع بہت طویل ہو چکا ہے اور اس میں بے شمار جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر بیروت میں ہونے والے حالیہ حملے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی حد سے زیادہ سخت تھی۔

انہوں نے کہا کہ کسی ایک شخص کو نشانہ بنانے کے لیے پوری رہائشی عمارت کو تباہ کرنا مناسب نہیں کیونکہ وہاں رہنے والے تمام افراد کسی مسلح گروہ سے وابستہ نہیں ہوتے۔

امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اچھے دوست ہیں، لیکن لبنان کے معاملے میں انہیں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ٹرمپ نے مزید انکشاف کیا کہ انہوں نے اسرائیل کو مشورہ دیا تھا کہ حزب اللہ سے نمٹنے کے لیے شام کو کردار ادا کرنے دیا جائے۔ ان کے مطابق بیروت پر حملہ ایسے وقت کیا گیا جب امن معاہدے کی پیش رفت جاری تھی، جس پر انہیں شدید تحفظات تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button