صحت

بچوں کا پسندیدہ اسنیک، گھر پر بنائیں کرسپی آلو چیز بالز؛ آسان اور مزیدار ترکیب

آلو چیز بالز ایک مزیدار اور کرسپی اسنیک ہے، جو باہر سے خستہ اور اندر سے نرم اور پگھلے ہوئے چیز سے بھرپور ہوتا ہے۔ بچے ہوں یا بڑے، یہ اسنیک سبھی کو پسند آتا ہے۔ شام کی چائے کے ساتھ یا بچوں کی بھوک مٹانے کے لیے اسے گھر میں موجود عام اجزاء سے آسانی سے تیار کیا جاسکتا ہے۔

ضروری اجزاء

  • ابلے ہوئے آلو: 2 عدد
  • کدوکش کیا ہوا چیز: آدھا کپ
  • بریڈ کرمبس: آدھا کپ اور کوٹنگ کے لیے مزید حسبِ ضرورت
  • کارن فلور: 2 کھانے کے چمچ
  • کالی مرچ پاؤڈر: چوتھائی چائے کا چمچ
  • نمک: حسبِ ذائقہ
  • تیل: تلنے کے لیے

آلو چیز بالز بنانے کا طریقہ

1۔ آمیزہ تیار کریں: ایک بڑے پیالے میں ابلے اور میش کیے ہوئے آلو ڈالیں۔ اس میں کدوکش چیز، نمک، کالی مرچ اور 2 چائے کے چمچ بریڈ کرمبس شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔

2۔ بالز بنائیں: تیار آمیزے کے چھوٹے چھوٹے یکساں حصے کرکے انہیں گول گیندوں کی شکل دے دیں۔

3۔ کوٹنگ کریں: ایک پیالے میں کارن فلور لے کر اس میں مناسب مقدار میں پانی شامل کریں اور پتلا آمیزہ تیار کرلیں۔ اب آلو کے بالز کو اس آمیزے میں ڈبوئیں اور فوراً بریڈ کرمبس میں اچھی طرح لپیٹ لیں۔

4۔ تلنے کا طریقہ: ایک پین میں تیل گرم کریں اور تیار بالز کو درمیانی آنچ پر سنہری اور کرسپی ہونے تک تلیں۔ اس کے بعد انہیں نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔

گرما گرم کرسپی آلو چیز بالز کو ٹماٹو ساس کے ساتھ پیش کریں۔ اندر سے نرم اور چیز سے بھرپور یہ اسنیک بچوں کے ساتھ بڑوں کو بھی ضرور پسند آئے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button