عرب دنیا
عرب دنیا کی تازہ ترین خبریں — سعودی عرب، امارات، قطر، کویت اور مشرق وسطیٰ کے سیاسی و معاشی حالات اور اہم اپ ڈیٹس۔
-
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے خصوصی نمائندے اور اقتصادی مشیر کیرل دمتریئیف نے کہا ہے کہ روس، امریکہ اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی حل کے امکانات قریب ہیں۔ دمتریئیف، جو پیوٹن کے اعلیٰ اقتصادی مذاکرات کار ہیں، امریکہ کے دورے پر پہنچے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کیف، واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان ایک اہم پیش رفت متوقع ہے۔ انہوں نے روسی خبر رساں اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،"میں سمجھتا ہوں کہ تینوں ممالک روس، امریکہ اور یوکرین سفارتی معاہدے کے کافی قریب ہیں۔ صدر زیلنسکی کا حالیہ بیان کہ اب بات محاذ کی حدود پر ہورہی ہے، ایک بڑی تبدیلی ہے، کیونکہ پہلے وہ مطالبہ کرتے تھے کہ روس مکمل طور پر نکل جائے۔” دمتریئیف نے تصدیق کی کہ پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ ملاقات منسوخ نہیں ہوئی بلکہ کسی اور تاریخ پر ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ…
مزید پڑھیں » -
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اس کے زرعی مصنوعی ذہانت پروگرامز اب بھارت کے بعد ملائیشیا، ویتنام، انڈونیشیا اور جاپان میں بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ یہ پروگرام دو بڑے اے پی آئی ماڈلز پر مشتمل ہیں ایگریکلچرل لینڈ اسکیپ انڈرسٹینڈنگ اور ایگریکلچرل مانیٹرنگ اینڈ ایونٹ ڈیٹیکشن ۔ گوگل کے مطابق، کسانوں کے لیے زمین، پانی کے ذخائر اور سبزہ زاروں کی نشاندہی کرتا ہے، جبکہ فصلوں کی اقسام، ان کے بوائی اور کٹائی کے اوقات کا ہر 15 دن بعد تجزیہ فراہم کرتا ہے۔ یہ دونوں مصنوعی ذہانت پر مبنی ماڈلز ریموٹ سینسنگ اور مشین لرننگ کی مدد سے بنائے گئے ہیں، جو کسانوں اور حکومت کو درست اور کم لاگت والے زرعی حل فراہم کرتے ہیں۔ گوگل ڈیپ مائنڈ کے ریسرچ لیڈر الوک تالیکر نے کہا کہ: "ہماری کوشش ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے کسانوں کو ڈیٹا پر مبنی فیصلوں میں…
مزید پڑھیں » -
دبئی میں دیوالی کی خوشیوں کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، 18 سالہ بھارتی طالب علم ویشنو کرشن کمار دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے۔ویشنو دبئی کی مڈل سیکس یونیورسٹی میں بی بی اے مارکیٹنگ کے پہلے سال کے طالب علم تھے اور انہیں یو اے ای گولڈن ویزا بھی ملا ہوا تھا۔ ویشنو ڈبئی انٹرنیشنل اکیڈمک سٹی میں دیوالی کی تقریب کے دوران اچانک گر پڑے۔ انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن ڈاکٹروں نے انہیں دل کا دورہ پڑنے سے مردہ قرار دیا۔ان کے اہلِ خانہ کے مطابق ویشنو کو پہلے کبھی دل کا کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ دبئی پولیس فارنزک ڈیپارٹمنٹ نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ویشنو کے چچا نیتیش نے بتایا کہ خاندان جمعے کو میت کو کیرالہ لے جانے کی تیاری کر رہا ہے تاکہ وہاں آخری رسومات ادا کی جا سکیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق ویشنو کے والد کرشن کمار پچھلے…
مزید پڑھیں » -
قاہرہ میں، مصر کے خفیہ ادارے کے سربراہ حسّان محمود رشاد نے فلسطینی نائب صدر حُسین الشیخ سے ملاقات کی ہے، جس کا مقصد غزہ پٹی میں جاری بحران کے خاتمے اور جاری جنگ بندی معاہدے کی پائیدار عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے معاہدے کی حمایت کا اعادہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ کسی بھی فلسطینی اراضی کے الحاق کی اسرائیلی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، قاہرہ میں فلسطینی فریقوں کے مابین اجلاس بھی منعقد ہو رہے ہیں تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امن منصوبے کی دوسری سطح میں اتفاق رائے پیدا کیا جائے اور غزہ میں مستقل امن کی بنیاد رکھی جائے۔ مصر کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ رابطے تیز کر رہی ہے تاکہ جنگ بندی قائم رہے اور خطے میں مستحکم امن ممکن ہو سکے۔ ملاقات کے چند…
مزید پڑھیں » -
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے بعد وہائٹ ہاؤس نے ایچ-ون بی ویزا فیس میں اضافے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام امریکی ملازمین کے تحفظ اور دھوکہ دہی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ویزا فیس کو ایک لاکھ ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر امریکی چیمبر آف کامرس اور کئی تنظیموں نے قانونی چیلنج دائر کیا ہے۔ تاہم، وہائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے وضاحت کی کہ “یہ پالیسیاں قانونی اور ضروری ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ایچ-ون بی نظام میں برسوں سے دھوکہ دہی بڑھتی جا رہی تھی، جس کے باعث امریکی اجرتوں پر دباؤ پڑا۔ “صدر ٹرمپ کا مقصد ہمیشہ سے امریکی کارکنوں کو ترجیح دینا اور ویزا نظام کو مضبوط بنانا رہا ہے،” ترجمان نے کہا۔ دوسری جانب امریکی چیمبر آف کامرس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فیس میں اتنا زیادہ اضافہ غیر…
مزید پڑھیں » -
کیلیفورنیا میں پیش آئے ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں بھارتی نژاد ٹرک ڈرائیور کو تین افراد کی ہلاکت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔اطلاعات کے مطابق، 21 سالہ جَشن پریت سنگھ، جو امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تھا، نے ایک ٹرک حادثے میں آٹھ گاڑیوں کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ منگل کی دوپہر اونٹیریو کے قریب 10 فری وے پر پیش آیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، ٹرک ڈرائیور شراب کے نشے میں تھا اور غفلت برتنے کے باعث چَین ری ایکشن ٹکر ہوئی، جس نے پورے ہائی وے کو آگ کی لپیٹ میں لے لیا۔ پولیس نے بتایا کہ جَشن پریت سنگھ پر غیر ارادی قتل اور نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔حادثے کے فوراً بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو…
مزید پڑھیں » -
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ بھارت رواں سال کے آخر تک روسی تیل کی درآمدات میں نمایاں کمی کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ بھارت بتدریج روسی خام تیل کی خرید بند کر دے گا۔ وائٹ ہاؤس میں نیٹو سیکریٹری جنرل مارک رُٹے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، "بھارت نے بتایا کہ وہ روسی تیل لینا بند کرے گا، یہ ایک مرحلہ وار عمل ہے، فوراً نہیں ہو سکتا۔ لیکن سال کے آخر تک وہ تقریباً صفر کے قریب آ جائیں گے۔ یہ بہت بڑی بات ہے، کیونکہ یہ ان کے تیل کا تقریباً 40 فیصد ہے۔” ٹرمپ نے مودی کو "بہترین اور مکمل طور پر تعاون کرنے والا” قرار دیا۔ دوسری جانب بھارت نے کسی بھی قسم کے معاہدے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی توانائی…
مزید پڑھیں » -
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کے روز ملک کی اسٹریٹجک ایٹمی فورسز کی بڑی مشقوں کی نگرانی کی، ایسے وقت میں جب ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مجوزہ ملاقات غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔ کریملن کے مطابق، اس مشق کے دوران بین البراعظمی میزائلوں اور ایئر بیسڈ کروز میزائلوں کے عملی تجربات کیے گئے۔ پیوٹن نے کہا، آج ہم نے طے شدہ ایٹمی مشقیں شروع کی ہیں، آئیے کام کا آغاز کریں۔ یہ مشق زمین، سمندر اور فضا سے چلنے والے ایٹمی ہتھیاروں کے ساتھ کی گئی، جس میں یارس آئی سی بی ایم میزائل لانچر، جوہری آبدوز بریانسک اور ٹی یو-95 ایم ایس بمبار طیارے شامل تھے۔ دوسری جانب، ہنگری کے دارالحکومت بوداپیسٹ میں پیوٹن اور ٹرمپ کے اجلاس کے ملتوی ہونے کی خبروں پر کریملن نے وضاحت دی کہ یہ محض افواہیں ہیں۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا، “ابھی کوئی فیصلہ نہیں…
مزید پڑھیں » -
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں دیوالی کی تقریب منائی اور بھارت کے عوام اور بھارتی نژاد امریکیوں کو مبارکباد پیش کی۔ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک عظیم شخصیت اور قریبی دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور بھارت کے درمیان تجارت اور علاقائی امن کے شعبوں میں تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا، “میں نے آج ہی آپ کے وزیر اعظم سے بات کی۔ ہماری گفتگو بہت اچھی رہی، ہم نے تجارت اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم دونوں نے اتفاق کیا کہ پاکستان کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے یہ بہت خوش آئند بات ہے۔” تقریب کے دوران ٹرمپ نے روایتی دیا روشن کیا اور کہا، “دیوالی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ روشنی اندھیرے پر، علم جہالت پر، اور نیکی بدی پر غالب آتی ہے۔” اس موقع پر ٹرمپ کے ساتھ اعلیٰ عہدیداران بشمول ایف بی آئی…
مزید پڑھیں » -
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گروپ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اس کا انجام تیز، سخت اور تباہ کن ہوگا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مشرقِ وسطیٰ کے کئی امریکی اتحادی ممالک نے انہیں یقین دلایا ہے کہ اگر حماس نے دوبارہ معاہدے کی خلاف ورزی کی تو وہ بھاری فوجی طاقت کے ساتھ غزہ میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ممالک نے انہیں بتایا ہے کہ وہ "آپ کی درخواست پر حماس کو سیدھا کرنے کے لیے تیار ہیں”۔ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ابھی تک ان ممالک اور اسرائیل کو روک رکھا ہے اور امید ظاہر کی کہ حماس “صحیح قدم اٹھائے گی”، لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو “حماس کا انجام تیز، شدید اور تباہ کن ہوگا۔” اس دوران اسرائیلی افواج…
مزید پڑھیں »









