نیپال میں تباہ کن سیلاب سے اموات 724 ہوگئیں، ڈھائی ہزار سے زائد افراد لاپتہ
کاٹھمنڈو: نیپال میں گلیشیر کے گرنے اور چٹانوں کے کھسکنے کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 724 ہو گئی ہے، جبکہ 2,500 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ نیپال کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آٹھ متاثرہ اضلاع میں ریسکیو ٹیمیں مسلسل سرگرم ہیں۔ 26 اگست کو بھوٹے کوسی دریا میں آنے والے اس ہولناک سیلاب نے بستیوں، پن بجلی منصوبوں اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچایا۔
ہلاکتوں اور لاپتہ افراد کی تفصیلات
حکام کے مطابق سب سے زیادہ 259 لاشیں چتون، 184 مشرقی نول پراسی، 82 مغربی نول پراسی اور 58 گورکھا اضلاع سے برآمد کی گئیں۔ اس کے علاوہ نوواکوٹ سے 52، دھادنگ سے 50، تناہو سے 36 اور رسوا سے 13 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ لاپتہ افراد میں 85 سیکیورٹی اہلکار اور 320 غیر ملکی شامل ہیں۔ محکمہ سیاحت کے مطابق 753 سیاحوں سے رابطہ منقطع ہے جن میں 589 غیر ملکی شامل ہیں۔ امدادی کارکنوں نے اب تک 8,186 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ہے۔
سرحدی صورتحال اور غیر ملکی متاثرین
امداد اور بین الاقوامی تعاون
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے مطابق بھارت نے نیپال کے لیے 11 ٹن امدادی سامان اور سرچ آپریشن کے خصوصی آلات پر مشتمل چوتھی امدادی پرواز روانہ کی ہے۔ اس پرواز میں سرنگوں کے ماہرین، ڈی این اے تجزیے کے فارنزک ماہرین، خیمے، کمبل اور طبی کٹس شامل ہیں۔ اس دوران کاٹھمنڈو ضلعی انتظامیہ نے شہریوں اور اداروں سے رسوا، نوواکوٹ اور دھادنگ اضلاع کے متاثرین کے لیے اشیائے ضروریہ فراہم کرنے کی فوری اپیل کی۔



