بین الاقوامیعرب دنیا

شمالی کوریا کا جاپان کے قریب بیلسٹک میزائل فائر، خطے میں کشیدگی میں اضافہ

شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے آغاز سے قبل جاپان کی جانب بیلسٹک میزائل داغ کر خطے میں ایک بار پھر تشویش پیدا کردی ہے۔ جاپانی حکام کے مطابق میزائل منگل کی صبح تقریباً ڈھائی بجے شمالی کوریا کے ساحلی علاقے سے لانچ کیا گیا۔

جاپانی حکومت کے مطابق میزائل وونسان کے قریب شمالی ساحل سے داغا گیا اور جاپان کے خصوصی اقتصادی زون کے قریب سمندر میں جاگرا۔ جاپانی حکام نے واقعے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں دی۔

شمالی کوریا کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں 17 اگست سے شروع ہونے والی ہیں۔ دونوں ممالک ہر سال موسم گرما میں فوجی مشقیں کرتے ہیں، تاہم پیانگ یانگ ان مشقوں کو اپنے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری قرار دیتا ہے۔

شمالی کوریا کی جانب سے ایک ہی ہفتے میں جاپان سے متعلق دوسرا میزائل واقعہ خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کی علامت سمجھا جارہا ہے۔

جاپان کے وزیر دفاع شینجیرو کوئزومی نے میزائل تجربے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں خطے کے امن کو متاثر کرنے کے ساتھ جاپانی شہریوں کی سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔

جاپان نے اس معاملے پر چین کے ذریعے سفارتی احتجاج بھی درج کرایا ہے۔ جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل تجربے کی مکمل صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

دوسری جانب جاپان، جنوبی کوریا اور امریکہ مشترکہ طور پر میزائل تجربے سے متعلق معلومات کا تجزیہ کر رہے ہیں۔ تازہ واقعے کے بعد خطے میں فوجی سرگرمیوں اور شمالی کوریا کے آئندہ اقدامات پر عالمی سطح پر نظر رکھی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button