بین الاقوامیعرب دنیا

کیف پر روس کا خوفناک حملہ، میزائلوں اور ڈرونز کی تباہی، 9 افراد ہلاک، 22 زخمی

کیف: روس نے ایک بار پھر یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے پیمانے پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ 22 افراد زخمی ہو گئے۔ حملہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کیا گیا، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اطلاعات کے مطابق سولومیانسکی ضلع میں واقع ایک پانچ منزلہ رہائشی عمارت شدید حملے کی زد میں آ گئی، جس کے باعث عمارت کو بھاری نقصان پہنچا۔ امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 35 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

دوسری جانب دارنیتسکی ضلع میں بھی شدید حملہ کیا گیا، جہاں 7 افراد ہلاک اور 14 افراد زخمی ہوئے۔ حملے کے باعث کئی مکانات منہدم ہو گئے جبکہ متعدد گھروں میں آگ بھڑک اٹھی۔ امدادی اہلکار ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں درجنوں میزائل اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز استعمال کیے گئے۔ روس کے مطابق حملے کا ہدف فوجی صنعتی مراکز، رسد کے مراکز، میزائل، ڈرونز، ریڈار نظام اور برقی جنگی آلات کے ذخیرہ گاہیں تھیں۔

دوسری جانب یوکرینی حکام نے حملے کو شہری آبادی پر بڑا حملہ قرار دیتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں جبکہ کئی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے دوران دارالحکومت کیف پر یہ تازہ حملہ ایک بار پھر خطے میں کشیدگی میں اضافے کا باعث بن گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button