سوشل میڈیا

سوشل میڈیا کی تازہ ترین خبریں — وائرل ویڈیوز، ٹرینڈز، فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ، ایکس (Twitter) کی اپ ڈیٹس اور نئی فیچرز۔

  • Pilibhit car accident, Uttar Pradesh rescue, car falls into pond, driver saved by locals

    اتر پردیش کے پیل بھیت میں جمعرات کو ایک سنگین حادثہ پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر تالاب میں جاگری۔ گاڑی کے مکمل طور پر ڈوبنے سے قبل مقامی افراد نے حیرت انگیز بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 سالہ نوجوان شیوم کی جان بچا لی۔ عینی شاہدین کے مطابق تیز رفتار ارٹیگا کار پھسل کر سیدھی تالاب میں چلی گئی اور چند لمحوں میں ڈوبنے لگی۔ موقع پر موجود لوگوں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح مقامی نوجوان ڈرائیور کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک کشتی بان اور ایک نوجوان راہگیر نے فوری ردعمل دکھاتے ہوئے پانی میں چھلانگ لگائی۔ چند منٹ کی جدوجہد کے بعد انہوں نے شیوم کو گاڑی سے باہر نکالا اور کنارے تک پہنچایا۔ مقامی نوجوان دینیش کشواہا نے بتایا کہ“اگر ہم کچھ منٹ بھی تاخیر کرتے تو بڑا حادثہ…

    مزید پڑھیں »
  • reverse baraat, bride takes her own baraat, Prayagraj viral video, UP wedding

    اتر پردیش کے پریاگ راج میں ایک دلہن نے روایتی طریقہ بدلتے ہوئے اپنی ہی بارات لے کر دلہے کے گھر پہنچ کر سب کو حیران کردیا۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اسے برابری کی علامت قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے غیر روایتی کہہ کر سوالات بھی اٹھائے۔ دلہن تنو، جو کڈگنج کی رہنے والی ہے، ۲۵ نومبر کی رات اپنے دلہے رجت کے گھر متھگنج میں ایک شان دار ریورس بارات کے ساتھ داخل ہوئی۔ دھول باجے، موسیقی، روشنیوں اور خاندان کے جوش و خروش نے اس منظر کو یادگار بنادیا۔ یہ انوکھا خیال دلہن کے والد راجیش جیسوال کا تھا، جن کا خواب تھا کہ اپنی بیٹی کی شادی کو بھی بیٹے کی شادی کی طرح شاندار بارات کے ساتھ منایا جائے۔ خاندان نے شادی کے کارڈز بھی اس خاص جملے کے ساتھ چھپوائے: ہماری لڑکی…

    مزید پڑھیں »
  • Rohit Sharma, India T20 World Cup 2026, Rohit advice to players

    بھارت کے سابق ٹی ٹوینٹی کپتان اور ورلڈ کپ 2024 کے فاتح روہت شرما نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ وہ مختصر طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں، مگر ٹیم انڈیا کے لیے ان کی رہنمائی ہمیشہ موجود رہے گی۔ وہ پندرہ سالہ کیریئر میں حاصل شدہ تجربہ نوجوان کھلاڑیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ روہت شرما، جو نووں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنے والے واحد کھلاڑی ہیں، نے بتایا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ او ڈی آئی سیریز کے دوران ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ اہم بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے درمیان ہمیشہ گفتگو رہتی ہے اور وہ کھلاڑیوں کے ذہنیت سمجھنے اور انہیں رہنمائی دینے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔ روہت کے مطابق ٹیم کے کھلاڑی بہترین فارم میں ہیں اور زیادہ تبدیلی کی ضرورت نہیں، مگر حتمی تیاری نیوزی لینڈ…

    مزید پڑھیں »
  • Dharmendra last film, Ikkis, Arun Khetrapal story, Bollywood legend

    بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر جو 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، اپنی آخری فلم اکیس کے ساتھ مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ یہ فلم دسمبر میں ریلیز ہونے جا رہی ہے اور اسے بہادری، قربانی اور قومی فخر پر مبنی ایک طاقتور کہانی قرار دیا جا رہا ہے۔ دھرمیندر چند ہفتوں کی علالت کے بعد ممبئی کے جوہو میں اپنی رہائشگاہ پر خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کی آخری رسومات ولی پارلے کے پاون ہنس شمشان میں ادا کی گئیں۔ اس فلم میں دھرمیندر نے بریگیڈیئر کیتراپال کا کردار نبھایا ہے، جو سکنڈ لیفٹیننٹ ارون کیتراپال کے والد ہیں وہ جوان ہیرو جنہیں وطن کیلئے جان قربان کرنے پر پرم ویر چکر سے نوازا گیا۔ ارون کیتراپال کا کردار اگستیہ نندا نے ادا کیا ہے، جو امیتابھ بچن کے نواسے ہیں۔ اکیس کو مدوک فلمز نے بنایا ہے اور اسے ہمت، قربانی اور…

    مزید پڑھیں »
  • Dharmendra death, Bollywood He-Man, Dharmendra passes away

    دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، چھ دہائیوں پر محیط شاندار فلمی سفر کا اختتام بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر پیر کے روز 89 برس کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے۔ وہ کچھ دن قبل سانس کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل ہوئے تھے۔ ’’ہی مین‘‘ کے نام سے شہرت پانے والے دھرمیندر نے چھ دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر میں ناقابلِ فراموش کردار نبھائے اور ایسا ورثہ چھوڑا جسے کبھی بھلایا نہیں جاسکے گا۔ ان کی اگلی فلم "اکیس” اگلے ماہ 2025 میں ریلیز ہوگی۔ دھرمیندر نے پیچھے اپنی اہلیہ پراکش کور، دوسری اہلیہ ہیما مالنی اور چھ بچوں سنی دیول، بابی دیول، ایشا دیول، اہانہ دیول، عجیتا اور وجیتا کو سوگوار چھوڑا۔ سنہری فلمی سفر 1960 میں فلم "دل بھی تیرا ہم بھی تیرے” سے کیریئر کا آغاز کرنے والے دھرمیندر نے ایکشن، رومانس، کامیڈی سمیت ہر کردار میں اپنی صلاحیت کا…

    مزید پڑھیں »
  • India blind women cricket team, T20 World Cup, Nepal vs India final

    بھارت کی نابینا خواتین کی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی مرتبہ منعقد ہونے والا خواتین کا نابینا ٹی۔20 عالمی کپ اپنے نام کر لیا۔ یہ تاریخی کامیابی کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میں نیپال کو سات وکٹوں سے شکست دینے کے بعد حاصل ہوئی۔ اس جیت کے ساتھ بھارتی ٹیم نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ پورے ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم نے ناقابلِ شکست رہتے ہوئے کوئی بھی میچ نہیں ہارا۔ فائنل میں ٹاس جیت کر بھارت نے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت ہوا۔ بھارتی باؤلرز کی شاندار اور نپی تلی باؤلنگ کے سامنے نیپال کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 114 رنز ہی بنا سکی۔ 115 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے بھرپور اعتماد کے ساتھ بیٹنگ شروع کی اور صرف 12.1 اوورز میں میچ اپنے نام کر لیا۔ ٹیم کی نمایاں بلے باز خولا شریر نے 27 گیندوں…

    مزید پڑھیں »
  • Uber driver message error, lost in translation, Delhi techie panic

    دہلی میں ایک بھارتی ٹیک ماہر کی عام سی اُوبر رائیڈ اُس وقت خوفناک تجربے میں بدل گئی جب ڈرائیور کے ایک سادہ پیغام کو خودکار ترجمے نے ’قتل کی دھمکی‘ میں تبدیل کر دیا۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان بھی برپا کر دیا۔ ٹیک ماہر ارنَوگپتا نے بتایا کہ انہوں نے صبح اُوبر بُک کی اور ڈرائیور سے دو منٹ انتظار کی درخواست کی۔ ڈرائیور نے فوری جواب دیا: ٹھیک ہے۔لیکن دو منٹ بعد جو نیا پیغام ملا، اُس نے گپتا کے ہوش اڑا دیے۔ پیغام کے خودکار ترجمے میں لکھا تھا:“قتل کی دھمکی ہے” گپتا کے مطابق:میری ریڑھ کی ہڈی میں سنسناہٹ دوڑ گئی… یہ دہلی ہے، کچھ بھی ہوسکتا ہے وہ کانپتے ہاتھوں سے فوراً ایپ کھولتے ہیں، مگر وہاں صرف یہی ایک پیغام موجود تھا۔ نہ کوئی دھمکی، نہ کوئی جھگڑا، کچھ نہیں۔ اصل حقیقت کیا تھی؟ گپتا نے ڈرتے ڈرتے “اصل…

    مزید پڑھیں »
  • Udaipur royal wedding, Trump Jr Ranveer Singh dance, Jennifer Lopez Udaipur

    اُدے پور میں ہونے والی شاہانہ شادی ہفتہ کی رات دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ سب سے زیادہ دلکش لمحہ اس وقت دیکھا گیا جب ٹرمپ جونیئر نے بولی وُڈ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ اسٹیج پر بھرپور رقص کیا۔ ٹرمپ جونیئر اپنی دوست بیٹینا اینڈرسن کے ساتھ شادی میں شریک ہوئے، اور رنویر سنگھ نے انہیں اپنی مشہور فلم کے گانے "جھمکا” پر نچایا۔ یہ شادی امریکی بزنس مین راما راجو مانٹینا کی بیٹی کی ہے، جس کی تقریبات میں بھارت اور بیرونِ ملک سے کئی بڑے نام شامل ہو رہے ہیں۔ بولی وُڈ نائٹ رنگ، موسیقی اور دھوم جمعہ کی رات ہونے والی بولی وُڈ نائٹ میں ورن دھون، کریتی سینن، جیکولین فرنانڈس، جہانوی کپور اور رنویر سنگھ نے شاندار رقص اور پرفارمنس سے محفل کو چار چاند لگا دیے۔میزبان کرن جوہر نے اپنے مزاحیہ انداز سے تقریب کو مزید دلچسپ بنا دیا۔ جینیفر لوپیز…

    مزید پڑھیں »
  • Nagarjuna cyber fraud, digital arrest scam, Hyderabad cybercrime

    سائبر جرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات نے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ نامور شخصیات کو بھی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ معروف اداکار اِکّینی ناگرجنا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان کا ایک فرد خطرناک سائبر دھوکے کا شکار ہوا ہے، جسے دھوکے بازوں نے ڈیجیٹل گرفتاری کے نام پر پھنسایا۔ یہ بات انہوں نے حیدرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار کی جانب سے منعقدہ پریس میٹ میں کہی، جس میں آئی بومّا ویب سائٹ کے آپریٹر اِمّاڈی روی کی گرفتاری کے بارے میں تفصیلات پیش کی گئیں۔ ناگرجنا نے بتایا کہ فراڈیے سرکاری افسر بن کر ان کے ایک رشتہ دار کو یہ یقین دلانے میں کامیاب ہوگئے کہ وہ ایک قانونی معاملے میں پھنس گئے ہیں اور انہیں “ڈیجیٹل حراست” میں رہنا ہوگا۔ اس خوف کی کیفیت میں ان سے رقم اور ذاتی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔ ناگرجنا نے سائبر کرائم پولیس…

    مزید پڑھیں »
  • Maharashtra Groom Attack, Amravati Wedding Stabbing, Drone Footage, Police Investigation

    مہاراشٹرا کے امراوتی ضلع میں شادی کی تقریب اس وقت خوف و دہشت میں بدل گئی جب دلہے پر چاقو سے حملہ کر دیا گیا۔ واقعہ بدنیرا روڈ کے ایک فنکشن ہال میں پیر کی رات ساڑھے نو بجے پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق دلہا سُجل رام سمدرا رقص کے دوران معمولی جھگڑے کے بعد نشانہ بن گیا۔ حملہ آور نے بار بار چاقو سے وار کیے، جس سے دلہا شدید زخمی ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ اسی دوران حاضر دماغ ڈرون آپریٹر نے ڈرون کو ان کے تعاقب میں بھیج دیا۔ ڈرون نے تقریباً دو کلومیٹر تک پیچھا کیا اور یہ فوٹیج اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ پولیس کے مطابق ڈرون کی ویڈیو اہم ثبوت بن گئی ہے اور اس کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ جھگڑا ڈی جے موسیقی پر…

    مزید پڑھیں »
Back to top button