تلنگانہ میں ۷۳ لاکھ سے زائد ووٹروں کے نام فہرست سے خارج، حیدرآباد سرفہرست
تلنگانہ میں ووٹر فہرستوں کی نظرثانی کے دوران ۷۳ لاکھ ۳۹ ہزار ۲۳۵ ووٹروں کے نام انتخابی فہرست سے خارج کیے گئے ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر سی سدھرشن ریڈی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سب سے زیادہ نام حذف کیے گئے، جہاں مجموعی طور پر ۱۹ لاکھ ۴۱ ہزار ۴۴۴ ووٹر فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔
ووٹروں کی تعداد میں ۲۱ فیصد سے زائد کمی
ریاست میں ۱۰ جون ۲۰۲۶ تک ووٹروں کی مجموعی تعداد ۳ کروڑ ۳۸ لاکھ ۲۶ ہزار ۴۴۸ تھی، جو مسودہ انتخابی فہرست میں گھٹ کر ۲ کروڑ ۶۴ لاکھ ۸۷ ہزار ۲۱۳ رہ گئی ہے۔ اس طرح ووٹروں کی تعداد میں ۲۱.۷۰ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
حذف کیے گئے ناموں میں سب سے بڑی تعداد ان ووٹروں کی ہے جو مستقل طور پر دوسری جگہ منتقل ہوچکے ہیں۔ ایسے ۴۵ لاکھ ۱۸ ہزار ۹۶۳ نام خارج کیے گئے۔ غیر موجود یا جن کا سراغ نہیں مل سکا، ایسے ۱۱ لاکھ ۲۵ ہزار ۵۴۶ ووٹروں کے نام بھی حذف کیے گئے، جبکہ ۹ لاکھ ۲۲ ہزار ۲۲۹ نام اموات کی وجہ سے نکالے گئے۔
دیگر انتخابی حلقوں میں پہلے سے درج ہونے کی وجہ سے ۶ لاکھ ۷۰ ہزار ۲۰۳ نام خارج کیے گئے، جبکہ ۱ لاکھ ۲ ہزار ۲۹۴ نام دیگر وجوہات کی بنیاد پر حذف ہوئے۔
حیدرآباد میں جوبلی ہلز سرفہرست
فیصد کے لحاظ سے مشیرآباد میں سب سے زیادہ ۴۵.۱۷ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ بہادرپورہ میں یہ شرح ۳۴.۵۷ فیصد رہی۔
حکام کے مطابق دعووں اور اعتراضات کے مرحلے میں متاثرہ ووٹر فارم ۶ جمع کرا کے اپنا نام دوبارہ انتخابی فہرست میں شامل کراسکتے ہیں۔



