مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق افواہیں مسترد، ویڈیو منظرِ عام پر
ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے بارے میں گردش کرنے والی تشویشناک خبروں کے درمیان ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں انہیں بظاہر صحت مند اور معمول کے مطابق سرگرم دیکھا جا سکتا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق غیر سرکاری مہر نیوز ایجنسی نے سماجی رابطوں کے ذریعے یہ ویڈیو جاری کی، جس میں مجتبیٰ خامنہ ای اپنے پیروکاروں سے گفتگو کرتے اور ہدایات دیتے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کی تشویشناک صحت سے متعلق افواہوں پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔
تاہم اہم بات یہ ہے کہ مہر نیوز نے واضح نہیں کیا کہ ویڈیو حالیہ دنوں کی ہے یا پرانی۔ اسی وجہ سے ان کی موجودہ صحت کے بارے میں حتمی نتیجہ اخذ کرنا ممکن نہیں۔
مجتبیٰ خامنہ ای کے حوالے سے صحت کی افواہیں اس وقت مزید شدت اختیار کرگئیں جب انہیں عوامی سطح پر کم دیکھا گیا۔ ان کے بارے میں یہ دعویٰ بھی سامنے آیا تھا کہ وہ حالیہ حملوں میں زخمی ہوئے تھے۔
فی الحال سامنے آنے والی ویڈیو نے افواہوں کو ضرور چیلنج کیا ہے، لیکن ویڈیو کی تاریخ واضح نہ ہونے کے باعث ان کی موجودہ صحت سے متعلق مکمل تصدیق ابھی باقی ہے۔



