صحت
صحت و تندرستی کی اردو خبریں — بیماریاں، علاج، غذائیت، فٹنس، میڈیکل تحقیق، اور عوامی صحت سے متعلق اہم معلومات۔
-
جوگلەمبا گڈوال ضلع میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایس سی ہوسٹل کے 15 طلبہ کو اس وقت اسپتال منتقل کرنا پڑا جب ان کے ناشتے میں کیڑے برآمد ہوئے۔ طلبہ کو ناشتے میں اُپما، کیلے اور بسکٹ دیے گئے تھے، لیکن کچھ ہی دیر میں انہوں نے شکایت کی کہ اُپما میں کیڑے موجود تھے۔ چند طلبہ کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی اور کچھ بے ہوش بھی ہو گئے۔ واقعے کے فوراً بعد ہوسٹل عملے اور اساتذہ نے تمام متاثرہ طلبہ کو گورنمنٹ جنرل اسپتال منتقل کر دیا۔ اسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ تمام طلبہ کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ضروری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ میڈیکل ٹیم نے فوری ٹیسٹ کیے تاکہ معلوم ہو سکے کہ واقعہ فوڈ پوائزننگ ہے یا صفائی میں غفلت کا نتیجہ۔ والدین میں شدید افراتفری اور تشویش دیکھی گئی، جبکہ مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر…
مزید پڑھیں » -
ہماری صحت برقرار رکھنے کے لیے جسم کو جہاں وٹامنز اور منرلز کی ضرورت ہوتی ہے، وہیں کچھ ایسے ضروری غذائی اجزاء بھی ہیں جنہیں اکثر لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں۔ انہی میں سے ایک ہیں اومیگا 6 فیٹی ایسڈ، جو صحت بخش چربی کا اہم حصہ ہیں اور مختلف غذاؤں میں پائے جاتے ہیں۔ اکثر لوگ اومیگا 3 کے بارے میں جانتے ہیں، مگر اومیگا 6 کے فوائد اور ذرائع سے ناواقف رہتے ہیں۔ اومیگا 6 فیٹی ایسڈ جسم کی نشوونما، توانائی اور جسمانی افعال کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ جسم کیلئے فوائد اومیگا 6 فیٹی ایسڈ جسم میں خود نہیں بنتے، اس لیے انہیں غذا کے ذریعے لینا ضروری ہے۔ یہ دل کی صحت بہتر بناتے ہیں، خون کی روانی کو بہتر کرتے ہیں، جلد کو نرم و چمکدار بناتے ہیں، بالوں کو مضبوط کرتے ہیں اور ہڈیوں کو طاقت دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ دماغی…
مزید پڑھیں » -
سلیم خان کی صحت کا سادہ مگر مؤثر راز سلیمان خان نے بتا دیا بالی وُڈ کے نامور لکھاری اور سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان ۹۰ سال کی عمر میں بھی بہت صحت مند اور فعال ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ کوئی جدید فٹنس ٹرینڈ یا سخت ڈائیٹ پلان فالو نہیں کرتے۔ ان کی صحت کا اصل راز سادہ، روایتی اور باقاعدہ طرزِ زندگی ہے۔ یہ دلچسپ باتیں سلمان خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں بتائیں۔ روزانہ دو وقت بھرپور روایتی کھانا سلمان کے مطابق سلیم خان روزانہ دو مرتبہ پورا گھر کا پکا کھانا کھاتے ہیں، جس میں ۲ سے ۳ پراٹھے چاول گوشت اور میٹھاضرور شامل ہوتا ہے۔یہ خوراک بظاہر زیادہ لگتی ہے، مگر ان کی مستقل مزاجی اور روزانہ ایک ہی اصولوں پر عمل کرنا ہی ان کی بہترین صحت کا راز ہے۔ جدید ورزش نہیں… صرف…
مزید پڑھیں » -
مرکزی وزیرِ صنعت و تجارت پیوش گوئل نے کہا کہ حکومت کا مقصد عوام کے لیے صحت کی سہولیات کو سستی اور آسان بنانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے میڈیکل ڈیوائسز، کینسر کی دواؤں اور دیگر ضروری ادویات پر ڈیوٹی کم کی ہے، جبکہ ہیلتھ اور لائف انشورنس پر جی ایس ٹی 18 فیصد سے صفر کردیا گیا ہے۔ گوئل نے نئی دہلی میں منعقدہ سی آئی آئی ہیلتھ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ بھی اہم ادویات پر ٹیکس میں مزید کمی پر غور کرے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ علاج سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے جن آوشدی کیندروں کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک بھر میں 10 ہزار سے زائد مراکز عوام کو سستی جنیرک دوائیں فراہم کر رہے ہیں۔ گوئل نے بتایا کہ ہندوستان میں اب 23 ایمس اور 706 میڈیکل کالجز ہیں، جو 2014 میں…
مزید پڑھیں » -
حیدرآباد میں 11 نومبر سے سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو 19 نومبر تک برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 17 نومبر کے درمیان انتہائی سرد موسم دیکھنے کو ملے گا۔ تلنگانہ ویڈر مین کی پیشگوئی کے مطابق ریاست کے شمالی اور مغربی اضلاع میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرنے کا امکان ہے، جو اس سال کی سخت ترین سردی سمجھی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہرِ حیدرآباد میں بھی صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے، جس سے شہریوں کو ٹھنڈی ہواؤں اور کہرے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صبح کے وقت گرم لباس پہنیں، کمزور، ضعیف اور بچوں کا خاص خیال رکھیں اور رات کے وقت کھلی فضا میں سونے سے پرہیز کریں۔ یہ سرد لہر شمالی ہواؤں کی آمد اور فضائی دباؤ میں…
مزید پڑھیں » -
تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر شمالی، وسطی اور مغربی اضلاع میں۔عادل آباد کے بیلا علاقے میں درجہ حرارت 14.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کی سب سے کم سطح ہے۔ حیدرآباد میں بھی سردی نے اپنا اثر دکھایا، جہاں یونیورسٹی آف حیدرآباد میں 17.4 ڈگری سیلسیس اور راجندر نگر میں 18.4 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ آئندہ چند دنوں میں سردی مزید بڑھے گی۔ خلیج بنگال کے شمالی حصے میں ہواؤں کے دباؤ میں تبدیلی اور شمالی ہواؤں کے داخل ہونے سے درجہ حرارت میں مزید کمی متوقع ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے ہفتے میں کئی اضلاع میں درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو صبح اور رات کے وقت احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ضعیف افراد، بچوں اور بیماروں کو گرم لباس پہننے،…
مزید پڑھیں » -
وزیرِاعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ملکی سطح پر فوڈ پروسیسنگ کو مضبوط بنانا قومی سلامتی، دیہی خوشحالی اور معاشی استحکام کے لیے انتہائی اہم ہے۔ وزیرِاعظم نے وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن کے دفتر کی ایک پوسٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ، “ملکی خوراک پروسیسنگ کی صلاحیت کو مضبوط بنانا قومی سلامتی کی ترجیح ہے۔” وزیرِاعظم نے کہا کہ ’ایک ضلع، ایک پیداوار‘ کے نظریے کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کسانوں کو بااختیار بنا رہے ہیں، مقامی روزگار پیدا کر رہے ہیں اور دیہی خودانحصاری کو فروغ دے رہے ہیں۔ وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے اپنی تحریر میں بتایا کہ کرناٹک کے خشک علاقوں میں زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ نے کسانوں کو صنعتکار بنا دیا ہے، اور کئی اضلاع پیداواری مراکز میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ ہند کا ’ایسپیریشنل بلاک پروگرام‘ مقامی سطح پر ترقی کی عدم مساوات کو دور کرنے میں…
مزید پڑھیں » -
تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ نئے عثمانیہ اسپتال کی تعمیر دو سال کے اندر مکمل کی جائے۔ انہوں نے اپنے دفتر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور تمام محکموں کو رفتار تیز کرنے کے احکامات دیے۔ وزیر اعلیٰ نے انجینئرنگ محکمے کو ہدایت دی کہ اسپتال کے کمرے، لیبارٹریاں اور دیگر شعبے اس طرح تعمیر کیے جائیں کہ مستقبل میں جدید طبی آلات با آسانی نصب کیے جا سکیں۔ ساتھ ہی اسپتال کے اردگرد سڑکوں کی تعمیر پر بھی زور دیا تاکہ عوام کو پریشانی نہ ہو۔ انہوں نے ہیلتھ، پولیس، جی ایچ ایم سی، روڈز اینڈ بلڈنگز اور الیکٹریسٹی کے محکموں پر مشتمل ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات دیے، جو ہر دس دن بعد جائزہ اجلاس کرے گی اور تعمیراتی مسائل کو فوری حل کرے گی۔ ریونت ریڈی نے پولیس محکمے کو ہدایت…
مزید پڑھیں » -
صبح خالی پیٹ کسی صحت مند مشروب کا استعمال جسم کو کئی بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔ انہی میں سے ایک مشروب ہے بھگوئی ہوئی کشمش کا پانی، جو جسم کو اندر سے صاف اور مضبوط بناتا ہے۔ رات کو 10 سے 15 کشمشیں ایک گلاس پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور صبح خالی پیٹ وہ پانی پی کر کشمش کھا لیں۔ اس عمل کے بے شمار فائدے ہیں۔ جگر کی صحت:یہ پانی جگر کو صاف کرتا ہے، ہاضمہ بہتر بناتا ہے اور قبض سے نجات دیتا ہے۔ اس میں آئرن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو خون پیدا کرنے میں مدد کرتی ہے اور خون کی کمی کو دور کرتی ہے۔ دل کی صحت:کشمش میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس خراب کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں اور دل کو صحت مند رکھتے ہیں۔ چہرے اور جلد…
مزید پڑھیں » -
آج کے دور میں جنک فوڈ کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے شوگر، بلڈ پریشر اور موٹاپے جیسے امراض عام ہوتے جا رہے ہیں۔ ماہرینِ خوراک کا کہنا ہے کہ ان بیماریوں سے بچنے کے لیے ہمیں اپنی روزمرہ خوراک میں سبز سبزیوں کا استعمال بڑھانا چاہیے۔ آئیے جانتے ہیں کہ مختلف سبز سبزیاں ہمیں کیا فائدے دیتی ہیں۔ پالک: وٹامن "اے” اور فولک ایسڈ سے بھرپور، خون کی کمی دور کرتی ہے اور مدافعتی نظام مضبوط بناتی ہے۔ ہری میتھی: شوگر کو قابو میں رکھتی ہے، دل اور جگر کے لیے مفید ہے، موٹاپا کم کرتی ہے۔ پونگنٹی: کیلشیم سے بھرپور، جسم کی گرمی کم کرتی ہے، ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔ سویا بین: وٹامن سی سے بھرپور، خون کی کمی سے بچاتی ہے، ہاضمہ بہتر کرتی ہے۔ پودینہ: جسم کی گرمی کم کرتا ہے اور آکسیڈیٹینٹس سے بھرپور ہے۔ پتا گوبھی : کیلشیم…
مزید پڑھیں »









