علاقائی خبریںقومی

ایل پی جی سلنڈر مہنگا، عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ

بھارت میں گھریلو استعمال کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ پڑے گا۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے 14.2 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں 29 روپے اضافہ کیا ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 913 روپے سے بڑھ کر 942 روپے ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 7 جون سے کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل 7 مارچ کو بھی سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے اضافہ کیا گیا تھا۔ ماہرین کے مطابق مغربی ایشیا میں کشیدگی اور عالمی سطح پر توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ایندھن مہنگا ہو رہا ہے۔

دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی گزشتہ چند ہفتوں کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مئی کے وسط سے اب تک دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 7.5 روپے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایندھن کی بڑھتی قیمتیں مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔ نقل و حمل اور پیداواری لاگت بڑھنے سے اشیائے خورونوش سمیت روزمرہ استعمال کی دیگر مصنوعات کی قیمتیں بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند رہیں تو آنے والے دنوں میں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button