بین الاقوامیعرب دنیا

آبنائے ہرمز کشیدگی، ایران کا امریکی جہازوں پر حملے کا دعویٰ

آبنائے ہرمز کے قریب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحیرۂ عمان میں موجود امریکی بحری جہازوں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا۔ یہ کارروائی اس وقت سامنے آئی جب امریکہ نے ایک ایرانی کارگو جہاز کو قبضے میں لے لیا تھا۔

یہ حملے امریکہ کی جانب سے جہاز کی ضبطی کے جواب میں کیے گئے، تاہم حملوں کی تفصیلات، نقصان یا استعمال ہونے والے ڈرونز کی تعداد کے بارے میں کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب امریکہ کا کہنا ہے کہ ایرانی جہاز نے بحری ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی، جس کے بعد امریکی بحریہ نے اسے روک کر اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق جہاز کو متعدد بار خبردار کیا گیا، لیکن جواب نہ ملنے پر کارروائی کی گئی۔

ایران نے اس اقدام کو مسلح قزاقی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور کہا کہ یہ جنگ بندی کی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی فوجی حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس کارروائی کا جلد سخت جواب دیا جائے گا۔

ابتدائی طور پر ایران نے جہاز کی ضبطی کی تردید کی، لیکن بعد میں امریکی تصدیق کے بعد اس واقعے کو تسلیم کر لیا۔ ایران نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جہاز چین سے آ رہا تھا اور اسے نشانہ بنانا غیر قانونی اقدام ہے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی حساسیت کے پیش نظر یہ صورتحال خطے میں بڑے تصادم کا پیش خیمہ بن سکتی ہے، جس کے عالمی معیشت اور توانائی کی فراہمی پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button