ادب

خدا کرے کہ گدائی کا ہو شرف حاصل، حضورِ شافعِ محشر کے آستانے کی

Naat by Waqar | Urdu Naat on the Glory of Prophet Muhammad ﷺ

۳۳

نعت

عطا ہو نطق کو طاقت جو کچھ سنانے کی

بیاں کروں میں حدیثِ وفا زمانے کی

بہارِ کون و مکاں جس کو لوگ کہتے ہیں

وہ اک جھلک ہے محمد کے آستانے کی

وہ ایک نامِ مقدس وہ ایک حرفِ عمل!

اُس ایک نام سے نسبت ہے ہر فسانے کی

کلیمِ دانش و حکمت، اُمینِ دیدہ و دل

کہ جس کی عظمت و توقیر کبریا نے کی

وہ ایک مہرِ جہاں تاب و صاحبِ معراج

کہ جس سے دیر تلک گفتگو خدا نے کی

ہر ایک دور نے دیکھا کہ مردِ مومن کو

ہجومِ غم میں بھی عادت ہے مسکرانے کی

خدا کرے کہ گدائی کا ہو شرف حاصل

حضورِ شافعِ محشر کے آستانے کی

بس ایک نام محمد کا ورد کافی ہے

تمھارے ہاتھ ہیں پھر قسمتیں زمانے کی

وہ سرزمین جو اجالوں کی رہگزر ہے وقار

بنے گی کل وہی سرخی نئے زمانے کی

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button