عرب دنیا

عرب دنیا کی تازہ ترین خبریں — سعودی عرب، امارات، قطر، کویت اور مشرق وسطیٰ کے سیاسی و معاشی حالات اور اہم اپ ڈیٹس۔

  • British Columbia wildfires, Bald Range Fire

    کینیڈا کے مغربی صوبے برٹش کولمبیا میں تیزی سے پھیلتی جنگلاتی آگ نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی، جس کے بعد حکومت نے ہنگامی حالت نافذ کردی۔ حکام کے مطابق آگ کے باعث 20 ہزار سے زائد افراد کو اپنے گھروں سے محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونا پڑا، جبکہ مزید علاقوں کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ اوکاناگن جھیل کے قریب واقع سمرلینڈ اور پیچ لینڈ کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ جمعہ کو دریافت ہونے والی بالڈ رینج آگ ہفتے کی صبح تک تقریباً دوگنی ہوگئی، جس کے باعث امدادی اداروں کے اہلکار بھی اپنے خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے پر مجبور ہوگئے۔ وزیرِاعلیٰ ڈیوڈ ایبی نے بتایا کہ ایک فائر فائٹنگ افسر نے آگ کی شدت کو ’’بم پھٹنے‘‘ سے تشبیہ دی۔ ان کے مطابق شعلے درختوں کی چوٹیوں سے سیکڑوں فٹ بلند ہو رہے ہیں اور آگ اپنا موسمی…

    مزید پڑھیں »
  • Mecca Agreement, Saudi Arabia, Turkey, Pakistan

    مصر بھی پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان طے پانے والے مکہ اجتماعی دفاعی معاہدے میں شامل ہوگا۔ ترکی کے وزیر خارجہ نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر ان کا اہم شراکت دار ہے اور مختلف معاملات میں تعاون کرتا ہے، اس لیے وہ بھی اس دفاعی اتحاد کا حصہ بنے گا۔ ترک وزیر خارجہ کے مطابق یہ معاہدہ کسی ایک ملک کو نشانہ بنانے کے لیے نہیں بلکہ رکن ممالک کی اجتماعی دفاعی صلاحیت مضبوط کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد مستقبل میں مزید وسیع ہوسکتا ہے اور دیگر ممالک بھی اس میں شامل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مکہ معاہدے کو مغربی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔ معاہدے کے تحت کسی ایک رکن ملک پر حملے کو تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کرنے کا اصول اپنایا گیا ہے۔ ترکی…

    مزید پڑھیں »
  • Iran's Supreme Leader Mojtaba Khamenei's health

    ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت کے بارے میں گردش کرنے والی تشویشناک خبروں کے درمیان ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں انہیں بظاہر صحت مند اور معمول کے مطابق سرگرم دیکھا جا سکتا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق غیر سرکاری مہر نیوز ایجنسی نے سماجی رابطوں کے ذریعے یہ ویڈیو جاری کی، جس میں مجتبیٰ خامنہ ای اپنے پیروکاروں سے گفتگو کرتے اور ہدایات دیتے دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کی تشویشناک صحت سے متعلق افواہوں پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ تاہم اہم بات یہ ہے کہ مہر نیوز نے واضح نہیں کیا کہ ویڈیو حالیہ دنوں کی ہے یا پرانی۔ اسی وجہ سے ان کی موجودہ صحت کے بارے میں حتمی نتیجہ اخذ کرنا ممکن نہیں۔ اس سے قبل بعض ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کی طبیعت خراب ہے اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سمیت اعلیٰ حکام…

    مزید پڑھیں »
  • Stanford scientists, AI virus, bacteria

    امریکہ کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی اور آرک انسٹی ٹیوٹ کے سائنس دانوں نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے نئے وائرس تیار کرنے میں اہم کامیابی حاصل کرلی ہے۔ تحقیق کے دوران تیار کیے گئے سیکڑوں نمونوں میں سے 16 وائرس فعال ثابت ہوئے اور انہوں نے بیکٹیریا کو تباہ کرنے کی صلاحیت دکھائی۔ یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق یہ وائرس صرف بیکٹیریا کو نشانہ بناتے ہیں اور انسانوں، جانوروں یا پودوں کو متاثر نہیں کرتے۔ تحقیق نے اس امکان کو تقویت دی ہے کہ مصنوعی ذہانت مستقبل میں ادویات کے خلاف مزاحمت رکھنے والے خطرناک جراثیم سے نمٹنے کے لیے ایک نیا ذریعہ فراہم کرسکتی ہے۔ محققین نے مصنوعی ذہانت کے ایسے نظام استعمال کیے جو جینیاتی معلومات کا تجزیہ کرکے نئے جینیاتی سلسلے تیار کرسکتے ہیں۔ قدرتی جینز کی بڑی مقدار سے تربیت حاصل کرنے کے بعد نظام نے بیکٹیریا کو متاثر…

    مزید پڑھیں »
  • Strait of Hormuz deal, Defence Pact Deal

    ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازرانی بحال کرنے کے لیے مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ جلد طے پانے کی توقع ہے، جس کے بعد اس اہم آبی گزرگاہ سے تجارتی آمدورفت معمول پر آ سکتی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ تہران اور مسقط کے درمیان بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے اور معاہدے کا اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔ واشنگٹن کے مطابق اگر تجارتی جہازوں کی آمدورفت بغیر رکاوٹ بحال ہوتی ہے تو ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ تاہم امریکی اقدامات کا انحصار ایران کی جانب سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد سے ہوگا۔ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ جنگ سے قبل دنیا میں استعمال ہونے والے تقریباً ہر پانچ میں سے ایک بیرل تیل اسی راستے سے گزرتا…

    مزید پڑھیں »
  • helicopter crash, Utah wildfire, Oregon wildfire

    امریکا کی ریاست یوٹاہ میں جنگلات کی خوفناک آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران دو افراد کو لے جانے والا ایک بھاری بھرکم ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جبکہ ریاست اوریگن میں بے قابو آگ نے ایک بلڈوزر آپریٹر کی جان لے لی۔ حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار افراد کی حالت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی کیونکہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ تک پہنچنے سے قاصر رہیں۔ اوریگن میں ۴۷ سالہ جیسن اینسائن جمعرات کو رائٹس اسپرنگ آگ کے دوران لکڑی کی ایک کمپنی کے لیے بلڈوزر چلا رہے تھے۔ اچانک آگ نے انتہائی تیزی سے پھیلتے ہوئے ان کے فرار کا راستہ بند کردیا، جس کے نتیجے میں وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اوریگن کی یہ آگ بدھ کو چکینو کے مشرق میں شروع ہوئی اور جمعہ تک تقریباً ۳۶ مربع کلومیٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے چکی تھی۔ شدید گرمی اور خشک موسم…

    مزید پڑھیں »
  • Trump Iran war, Iran-US Strait of Hormuz

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ جلد ختم ہونے کی توقع ہے اور تہران یہ جنگ زیادہ دیر تک جاری نہیں رکھ سکتا۔ ان کے بیان کے بعد خطے میں کشیدگی کم ہونے اور سفارتی پیش رفت کی امید بڑھ گئی ہے۔ دوسری جانب امریکہ، ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے عارضی معاہدہ طے پانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ اہم بحری راستے کی بحالی سے عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل پر پڑنے والے دباؤ میں کمی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔ ادھر یمنی فورسز نے متعدد ڈرون مار گرائے ہیں۔ یہ کارروائی ایک روز بعد سامنے آئی جب حوثی حملوں میں خودکش ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کے استعمال کے نتیجے میں کم از کم ۱۸ فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئیں۔ تاہم حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اصل ہلاکتیں اس سے…

    مزید پڑھیں »
  • Houthis, Yemen missile attack

    حوثی فورسز نے وسیع فوجی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے یمن کے مأرب اور حضرموت میں ہنگامی فورسز کے کیمپوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم ۳۰ افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حملوں سے جانی و مالی نقصان ہوا ہے، تاہم مکمل تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔ دوسری جانب ایران نے اعلان کیا ہے کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق دونوں ممالک اہم بحری راستوں کے تعین پر متفق ہو گئے ہیں، جس کے بعد جلد باضابطہ اعلان متوقع ہے۔ ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے پاس اسلحے اور گولہ بارود کی کوئی کمی نہیں اور اس حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کو گمراہ کن قرار دیا۔ انہوں نے ایسے افراد…

    مزید پڑھیں »
  • Iran Oman Deal, Strait of Hormuz, Donald Trump

    ایران نے اعلان کیا ہے کہ سلطنتِ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل طور پر کھولنے سے متعلق معاہدہ آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق دونوں ممالک اہم بحری راستوں کے تعین پر متفق ہو گئے ہیں اور معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں امریکی فوج کے پاس ہتھیاروں کی کمی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے پاس اسلحہ اور گولہ بارود کی بہت بڑی مقدار موجود ہے، جبکہ ایسی معلومات افشا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ادھر یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بحیرۂ احمر اور خلیجِ عدن میں سعودی عرب کے دو تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے…

    مزید پڑھیں »
  • Mojtaba Khamenei, Masoud Pezeshkian

    ایران کے سپریم لیڈر مظتبیٰ خامنہ ای کی صحت اور موجودگی سے متعلق قیاس آرائیاں ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہیں۔ مختلف غیر مصدقہ رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے حملوں میں شدید زخمی ہونے کے بعد وہ عوامی سطح پر نظر نہیں آئے، جس کے باعث ان کی حالت کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کئی مرتبہ ملاقات کی درخواست کی، جس کے بعد مبینہ طور پر تہران کے ایک انتہائی خفیہ مقام پر ملاقات کا انتظام کیا گیا۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ملاقات ایک ایسی گاڑی میں ہوئی جس کے شیشے سیاہ تھے اور اندر مکمل اندھیرا تھا، یہاں تک کہ دونوں ایک دوسرے کا چہرہ بھی واضح طور پر نہیں دیکھ سکے۔ غیر مصدقہ اطلاعات میں یہ بھی کہا گیا کہ ملاقات کے دوران نہ مصافحہ ہوا اور نہ…

    مزید پڑھیں »
Back to top button